ہندستان کو 86رنز سے ہرا کر انگلستان سریز میں 1-1کی برابری پر

لارڈز: جو روٹ کی شاندار سنچری کے بعد فاسٹ بولر پلنکیٹ کی مدد سے انگلستان نے ہندوستان کو 86رنز سے شکست دے کر جہاں ایک طرف تین ون ڈے میچوں کی سریز میں1-1سے برابری حاصل کر لی وہیں ٹیم انڈیا کا 3-0سے سریز جیت کر انگلستان کو اول پوزیشن سے بے دخل کرنے کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا۔

جیت کے لیے 323کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا 236رنز پر ہی ڈھیرہو گئی۔یہ درست ہے کہ اس جیت میں روٹ اور پلینکٹ کا زبردست ہاتھ رہا لیکن اگر ڈیوڈ ویلی ، عادل رشید اور معین علی کا تذکرہ نہ کیا جائے تو یہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔سب سے پہلے تو ویلی نے 30گیندوں پر غیر مفتوح ہاف سنچری بنا کر انگلستان کو 300کا ہندسہ پار کرانے میں بہترین کردار نبھایا اور اس کے بعد معین علی کا ٹارگٹ کے تعاقب میں سنجیدگی سے لگے کپتان وراٹ کوہلی کو آو¿ٹ کرنا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا جس کے بعد عادل رشید نے جارح بلے بازوں سریش رینا اور ہاردیک پانڈیا کو پویلین کی راہ دکھا کر ہندوستان کی راہ اور بھی شوار کر دی۔

مہندر سنگھ دھونی نے بہت مایوس کیا اور 59گیندوں پر صرف37رنز بنائے اور صرف دو چوکے لگائے۔ ان کی اس غیر فطری بلے بازی سے اسٹیڈیم میں موجود کرکٹ شوقینوںنے دھیمے دھیمے تالیاں بجا کر اور ہوووووو آواز نکال کر اظہار ناخوشی کیا یہاں تک کہ جب انہوںنے ون ڈے میچوں کے اپنے کیریر کے10ہزار رنز پورے کیے تو اسٹیڈیم میں کسی نے بھی یہاںتک کہ بالکنی میں موجود ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے بھی اتالیاں نہیں بجائیں۔

رینا، دھونی اور پانڈیا جیسے بلے بازوں کے ہوتے ہﺅے بھی2011کے ورلڈ کپ سیمی فائنل یعنی 7سال کے بعد پہلا موقع تھا کہ اس میچ میںٹیم انڈیا کی طرف سے ایک بھی چھکانہیں لگایاگیا۔جبکہ انگلستان کی طرف سے ٹاپ آرڈرکے چار بلے بازوں نے ہی نہیں 8نمبر کے لیے باز ولی نے بھی ایک چھکالگایا۔ٹیم انڈیا کی جانب سے سریش رینا46اور کوہلی 45رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دھونی نے 37 شکھر دھون نے36 اور پانڈیانے21رنز بنائے۔رینا نے63گیندیں کھیلیں اور صرف ایک چوکا لگایا جبکہ کوہلی نے 56گیندوں کا سامنا کیا اور صرف دو چھکے لگائے۔

پلینکٹ نے چار وکٹ لیے جبکہ عادل رشید اور ولی نے دو دو وکٹ لیے۔معین علی کو کوہلی کی پرائزوکٹ ملی۔اس سے قبل روٹ کی116گیندوں پر 8چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 113رنز کی اننگز کی بدولت نگلستان322رنز بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ کپتان مورگن نے51گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے53 اور ولی نے 31گیندوں پر 5چوکوں او ایک چھکے کے ساتھ50رنز بنائے۔ٹیم انڈیا کی جانب سے چائنا مین باو¿ل کلدیپ یادو تین وکٹ لے کر کامیاب باو¿لر رہے۔ روٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: England spinners turn tables on limp india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply