ثقلین مشتاق کو انگلستان کی کرکٹ ٹیم کا اسپن بولنگ کنسلٹنٹ بنائے جانے کا امکان

لندن: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اس موسم گرما میں پاکستان کے خلاف ہوم سریز کے کے لیے اسپن کسنلٹنٹ کے طور پرپاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔گارجئین نے خبر دی ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اسپن بولنگ کے ماہر سے رابطہ کیا ہے اور بات چیت جاری ہے۔
ثقلین مشتاق 1995سے2004تک پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں رہے اور ٹسٹ اور ون ڈے میچز میں 496وکٹ لیے۔39سالہ ثقلین ”دوسرا “ جسے آف اسپنر کی گگلی کہاجاتا ہے کے موجد ہیں۔ثقلین مشتاق نے سعید اجمل کا ، جن پر غلط بولنگ ایکشن کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی تھی، بولنگ ایکشن درست کرنے میں بھی کافی مدد کی۔
مشتاق نے آخری ٹسٹ ہندوستان کے خلاف 2004میں کھیلا تھاجو وریندر سہواگ کی309رنز کی اننگز اور پاکستان کی ایک اننگز اور52 رنز کی شکست کے لیے یاد رہے گا۔اگر ثقلین سے یہ معاہدہ ہو جاتا ہے تو وہ مشتاق احمد کے بعد دوسرے پاکستانی ہوں گے جس نے انگلستان کے بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھائی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: england looks to saqlain mushtaq as spin bowling consultant in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply