اسٹوکس اور بیرسٹو کی ہاف سنچری کی مدد سے انگلستان نے چوتھا ون ڈے میچ بھی جیتا

لیڈز: اسٹوکس اور جان بیرسٹو کی ہاف سنچری اور بولنگ آل راؤنڈر معین علی کی شاندار اننگز کی بدولت انگلستان نے پاکستان کو چوتھے ون ڈے میچ میں بھی 4وکٹ سے شکست دے کر پانچ ون ڈے میچوں میں4-0کی سبقت حاصل کر لی۔ اس جیت کے ساتھ ہی انگلستان نے پاکستان کے خلاف کلین سوئپ کرنے کی جانب پیش رفت بھی کر دی۔
248رنز کے ہدف کے تعاقب میں اگرچہ 15اووروں میں ہی انگلستان کے خیمہ میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب محض72رنز پر اس کے چار چوٹی کے بلے بازو پاکستانی فاسٹ بولروںکا شکار بن گئے۔لیکن اسٹوکس اور بیرسٹو نے فاٹ و اسپن کے ملے جلے اٹیک کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وقت کے تقاضہ کے عین مطابق بلے بازی کرتے ہوئے جہاں ایک طرف اننگز کو سنبھالا وہیں ہدف کی جانب بھی پیش قدمی جاری رکھی۔ اس دوران دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے سنچری پارٹنر شپ بھی کرلی۔
اور اس پارٹنر شپ سے پاکستانی خیمہ میں کھلبلی مچ گئی۔آخر کار 175کے اسکور پر عماد وسیم نے اسٹوکس کو آؤٹ کر کے کپتان اظہر علی کو امید کی کرن دکھائی۔ لیکن معین علی نے بیرسٹو کے ساتھ مل کر پاکستانی بولروں پر بتدریج حاوی ہونا شروع کر دیا اور ٹیم کا اسکور ہدف کے قریب تک پہنچا دیا ۔ جس وقت بیرسٹو 83گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے سے61رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تو اسکور225ہو چکا تھا اور ہدف تک پہنچنے کے لیے محض23رنز کی ضرورت تھی اور 34گیندیں باقی تھیں۔ لیکن معین علی اور ولی نے مطلوبہ اسکور 22گیندوں پر ہی پورا کر لیا۔ معین 48گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکون کے ساتھ 45رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی طرف سے داز قد فاسٹ بولر محمد عرفان دو وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ عمر گل، حسن علی اورعمادد وسیم کو ایک وکٹ ملی۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے247رنز بنائے ۔کپتان اظہر علی 104گیندوں پر 5چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 80اور عماد وسیم 41گیندوں پر 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے57رنز بنا کر نمایاں رہے۔انگلستان کی طرف سے لیگ اسپنر عادل رشید نے 3وکٹ لیے ۔ معین علی اور جارڈن کو دو اور پلنکٹ کو ایک وکٹ ملی۔بیرسٹو کو مین آف دیمیچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: England hold off fightback to go 4 0 up in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply