تیونس کے خلاف انگلستان کی شاندار جیت میں سٹرائیکر ہیری کین کے دوگولوں کی بدولت

وولگوگراڈ: اسٹرئیکر ہیری کین کی شاندار کارکردگی اور ان کے دو گول کی بدولت انگلستان نے تیونس کو ایک کے مقابلہ دو گول سے ہرادیا۔فیفا ورلڈ کپ فٹبال2018میں انگلستان کے پہلے میچ کے بعد ٹیم کے منیجرگرتھ ساؤتھ گیٹ نے ہیری کن کی مدح سرائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس کے دو گول ہی ہیں جس نے انگلستان کو تیونس کے ہاتھوں شرمسار ہونے سے بچالیا۔

کیونکہ 11ویں منٹ میں ہی کین نے ڈی کے قریب سے نہایت خوبصورتی سے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کر انگلستان کو جو سبقت دلائی تھی اسے 13 منٹ بعد ہی میچ کے 24ویں منٹ میں تیونس نے ا س وقت برابر کر دیا جب تیونس کے کے فرجانی ساسی نے پنالٹی سے گول کر دیا۔

جس کے بعد انگلستان کو شمالی افریقی ٹیم کے خلاف سبقت حاصل کرنے کے لیے زبردست جدوجہد کرنا پڑا ۔آخر کار اسے اس وقت کامیابی مل گئی جب ہیری کین نے اضافی وقت میں تیونس کے دفاع کو چیرتے پھاڑتے ڈی کے اندر سے سر کے ذریعہ گو ل کر دیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: England defeat tunisia in 2018 world cup opener in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply