ویسٹ انڈیز ۔انگلستان کے درمیان پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ایجبسٹن میںکھیلا جائے گا

لندن:انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ آئندہ سال اگست میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلابی گیند سے کھیلے جانے والا یہ ٹیسٹ میچ 17 سے 21 اگست تک ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ کے سب سے قدیم فارمیٹ کو پھر سے مقبول بنانے کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے انگلینڈ میں گلابی گیند سے اس ڈے-نائٹ ٹیسٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔میچ کا وقت دوپہر دو بجے سے رات نو بجے تک رہنے کا امکان ہے۔ ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے کہا کہکرکٹ کو اس کھیل کے شوقینوں میں ٹیسٹ میچوں کو پھر مقبول بنانے کے لئے یہ پہل کی جا رہی ہے۔
ہیریسن نے مزید کہا کہ پہلے ڈے۔نائٹ ٹیسٹ میچ کے سلسلے میں ہم کافی پرجوش ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ناظرین کو کرکٹ کے میدان تک لانے کے لیے اس کا استعمال کرنا ضروری ہو گیا تھا۔خیال رہے کہ پہلا ڈے۔نائٹ ٹیسٹ میچ گذشتہ سال نومبر میں ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: England confirm first day night test for 2017 against west indies at edgbaston in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply