کبڈی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کواور تھائی لینڈ نے پولینڈ کوہرایا

احمد آباد:انگلینڈ نے کبڈی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 69۔25 سے پیٹ کر اپنی پہلی جیت درج کی جبکہ ایک دیگر مقابلے میں تھائی لینڈ نے پولینڈ کو 65۔25 سے ہرا دیا۔ انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں 18۔52 سے شکست جھیلنی پڑی تھی لیکن اپنے دوسرے میچ میں اس نے آسٹریلیا کو روند ڈالا۔
آسٹریلیا کو اس طرح مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ اب پانچ پوائنٹ کے ساتھ گروپ اے میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ آسٹریلیا آخری نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کی جیت میں ٹوپ ایدیوالورے نے غضب کی ریڈنگ تکنیک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طورپر 22 پوائنٹس حاصل کئے۔ کیشو گپتا نے 14 اور کپتان سومیشور کالیا نے 11 پوائنٹس حاصل کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے تھامس شارک نے سب سے زیادہ آٹھ پوائنٹ حاصل کئے۔ ایک دیگر میچ میں تھائی لینڈ نے پولینڈ کو 65۔25 سے شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کی۔ پولینڈ کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔ تھائی لینڈ اب پانچ پوائنٹ کے ساتھ گروپ بی میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ تھائی لینڈ کی جیت میں ریڈر چنجیرون نے سب سے زیادہ 15 پوائنٹس حاصل کئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: England beat australia 69 25 in kabaddi world cup match in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply