نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلستان 58رنز پر آؤٹ

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں انگلستان کی پوری ٹیم محض58رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس کے فاسٹ بولروں کی جوڑی نے بھی، جو بولٹ اور ساؤتھی پر مشتمل تھی، تباہ کن بولنگ کر کے انگلستان کی پوری ٹیم کو 20.4اووروں میں محض58رنز پر سمیٹ کر اپنے کپتان کے فیصلہ کو درست قرار دیا۔ وہ تو بھلا ہو 9ویں نمبر کے بلے باز اوورٹن اور 11نمبر کے جیمز اینڈرسن کا جنہوں نے دسویں وکٹ کی رفاقت میں31 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کے خلاف اسی کے قلیل ترین اسکور(26)پر آؤٹ ہوجانے کے عالمی ریکارڈ کو ٹوٹنے نہیں دیا۔
ورنہ ایک موقع پر انگلستان کے8بلے باز محض23رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے۔ لیکن اوور ٹن نے مرتا کیا نہ کرتا والی اننگز کھیلتے ہوئے تابڑ توڑ حملے کر کے الٹے سیدھے شاٹوں کے ساتھ5چوکے اور ایک چھکا لگا کر 25گیندوں پر33 رنز ب اور اینڈرسن کے ساتھ جنہوں نے 11گیندیں کھیل کر صرف ایک رن بنایاآخری وکٹ کے لیے31رنز بنا کر اسکور کسی طرح58تک پہنچا دیا۔
انگلستان کی طرف سے سوائے اوورٹن اور اسٹون مین کے کوئی بلے باز ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکا۔ اور پانچ بلے باز کھاتہ تک نہ کھول سکے۔ بولٹ نے6اور ساؤتھی نے 4وکٹ لیے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: England 58 all out in auckland test in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply