کیرل کے نزیل نے انڈر 19میچ کی ایک اننگز میں 10وکٹ لے کر نئی تاریخ مرتب کی

کوچی: سینیئر سطح کی کرکٹ میں اگر ہندوستانی ٹیم کے لیگ اسپنر انل کمبلے نے پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں دس وکٹ لے کر جنوبی ہند کا سر فخر سے بلند کیا تھا تو جونیر سطح پر بھی جوبی ہند کا سر اس وقت فکر سے بلند ہو گیا جب کیرل کے 18سالہ فاسٹ بولرنزیل سی ٹی نے ایک ہی اننگز میں دس وکٹ لے کر نہ صرف کیرل کے جونیئر انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیا بلکہ جونیئر سطح پر دس وکٹ لینے والے پہلے جونیئر بولر ہونے کا اعزاز بھی پالیا۔نزیل کی اس تباہ کن بولنگ کے باعث ملا پورم کی اننگز محض26رنز پر ہی سمٹ گئی۔
نزیل کی بولنگ انالسس یہ تھئی: 9.4اوور4میڈن12رنز اور10وکٹ۔ان کی اس بولنگ انالسس سے 1999میں پاکستان کے خلاف دہلی میں کھیلے گئے اس ٹسٹ میچ کی یاد تازہ ہوگئی جس میں لیگ سپنر انل کمبلے نے 10وکٹ لیے تھے۔ بس فرق اتنا ہے کہ ٹسٹ کرکٹ میں ان سے پہلے انگلستان کے جم لیکر بھی ایک اننگز میں دس وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دے چکے تھے اس لیے انل کمبلے ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دس وکٹ لینے والے پہلے بولر ہونے کا اعزا ز نہ پاسکے ۔جبکہ نزیل انڈر 19انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں دس وکٹ لینے والے پہلے بولر بنے۔
میچ کے بعد نزیل نے کہا کہ وہ فاسٹ بولر ضرور ہیں لیکن وہ اسپیڈ سے زیادہ ان سوئنگ بولنگ پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔اور چونکہ وی ان سوئنگ بولر ہیں ا س لیے صبح کی خنکی کا انہیں فائدہ ملا اور وہ دس وکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے۔نزیل کرکٹ کھیلنے والے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ کیرل کی طرف سے گذشتہ سال فرسٹ کلاس ڈیبو لرنے والے آف اسپنر ایف عابد فاروق نزیل کے ماموں زاد بھائی ہیں۔

Title: eighteen year old in swing bowler nazil of kerala claims 10 wkts in an innings | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply