پاکستان کرکٹ بورڈ بھی ہندوستان کا بائیکاٹ کرے:احسان مانی

کراچی:بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں ہندستان کا بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر انوراگ ٹھاکر کے پاکستان کے تعلق سے دیئے گئے بیانات سے ناراض مانی نے کہا ہے کہ پی سی بی کو آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں ہندوستان کے خلاف کھڑے رہنا چاہیے۔
مانی نے ساتھ ہی کہا کہ پاکستان کرکٹ کے حکام کو اگلے ہفتے کیپ ٹاؤن میں ہونے والی آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں بھی اس مسئلے کو پرزور انداز میں اٹھانا چاہیے۔ ٹھاکر نے پاکستان پر ہندستان کی محدود فوجی کارروائی (سرجیکل اسٹرائک) کے بعد کہا تھا کہ کشیدہ صورت حال میں پاکستان کے ساتھ ہندستان کے کرکٹ کھیلنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔
انہوں نے مستقبل قریب میں بھی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ کے امکانات کو مسترد کیا تھا۔ وہیں ہندستان نے آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں پاکستان کے ساتھ ہندستان کو ایک ہی گروپ میں نہیں رکھنے کی بھی مانگ کی تھی۔ مانی نے کہا کہبی سی سی آئی سربراہ ٹھاکر نے پاکستان کے تعلق سے جس طرح کے بیانات دیے ہیں اس سے پاکستان کا موقف مضبوط ہوا ہے اور وہ آئی سی سی کی میٹنگ میں اپنی بات کو زیادہ مؤثر طریقے سے اٹھا سکتا ہے۔
مانی نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے پی سی بی کو مشورہ دے رہے ہیں کہ انہیں آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں ہندستان کے خلاف کھیلنے سے گریز کرنا چاہیے اور ان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان آئی سی سی ٹورنامنٹوں کے گروپ مرحلے میں پاکستان کے ساتھ نہ کھیلنے کی بات کہہ رہا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ ہندستان اور پاکستان کے میچوں سے آئی سی سی کو بہت کمائی ہوتی ہے جس کا بڑا حصہ بی سی سی آئی کو ہی ملتا ہے۔ اس کے باوجود وہ ہمارے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلنا چاہتے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ehsan mani asks pakistan to boycott india in icc meet in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply