حریف کھلاڑی سے مصافحہ نہ کرنے کی پاداش میںمصر کے کھلاڑی کو ریو سے وطن واپس بھیج دیا گیا

ریو ڈی جینریو:مصر کے جوڈو کھلاڑی اسلام االشہابی کو آج اسرائیل کے کھلاڑی اور سیشن سے میچ کے بعد مصافحہ نہ کرنے کے باعث ریو اولمپک سے واپس ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔
یہ اطلاع انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے دی۔ الشہابی جمعہ کو میچ ہار گئے تھے اور انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔ آئی او سی نے اس کی اس رویہ کے لئے سخت پھٹکار بھی لگائی تھی۔ آئی او سی نے بتایا کہ جوڈو میں کھلاڑیوں کی ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملانے کی پابندی نہیں ہے لیکن الشہابی کا رویہ صاف ستھرے کھیل ضوابط ‘اور’ دوستی کے جذبہ ‘کے خلاف تھا۔
آئی او سی نے بیان جاری کرکے کہا، “مصر کی اولمپک کمیٹی نے بھی اسلام الشہابی کی اس رویہ کے لئے ان کی سخت تنقید کی ہے اور انہیں گھر بھیج دیا ہے۔ مصر کے قومی اولمپک کمیٹی کے صدر نے بیان جاری کرکے کہا کہ وہ اولمپکس کھیلوں میں حصہ لے رہے تمام کھلاڑیوں اور ممالک کی عزت کرتے ہیں۔
جب سیشن نے اپنے حریف الشہابی سے میچ ختم ہونے کے بعد ریفری کے سامنے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تو الشہابی پیچھے ہٹ گئے۔ جب ریفری نے الشہابی کو واپس ہاتھ ملانے کے لئے بلایا تو وہاں موجود ناظرین کے شور کے درمیان انہوں نے فوری ردعمل ظاہر کیا اور وہاں سے چلے گئے۔
آئی او سی نے کہا، “تادیبی کمیشن (ڈی سی) نے بھی کھیل ختم ہونے کے بعدالشہابی کے رویے کو اولمپکس کے صاف ستھرے کھیل کے قوانین اور دوستی کے جذبہ کے خلاف پایا ہے ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Egyptian judoka sent home from rio after refusing to shake israeli opponents hand in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply