بلجیم ہنگری کو 4-0سے روند کر یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں داخل

پیرس: بلجیم نے ہنگری کو صفر کے مقابلہ چار گول سے روند کر یورو کپ2016 کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا جہاں اس کا مقابلہ شمالی آئر لینڈ کو ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے ویلز سے ہوگا۔
بلجیم کی جانب سے ٹوبی ایلڈی ویریلڈ نے بلجیم کو10ویں منٹ میں ایک صفر کی سبقت دلائی۔کیون ڈی برونی کے نپے تلے کراس کو ایلڈر نے ہوا میں ہی اچھل کر قابو میں کیا اور ڈی کے قریب سے ہی سرکی جنبش سے گیند کو گول پوسٹ کا راستہ دکھا دیا۔ اس کے بعد سنسنی خیز اور زبردسرت نشیب و فراز والے میچ میں دونوں ٹیموں نے جہاں ایک طرف ٹوٹل فٹبال کا مظاہرہ کیا وہیں گول کرنے کے کئی آسان مواقع بھی گنوا دیے۔
دونوں ٹیمیں گیند کو زیادہ سے زیادہ اپنے قبضہ میں رکھنے والا کھیل کھیل رہی تھیں۔ جس کی وجہ سے کئی موقع ہاتھ سے نکل گئے۔لیکن77منٹ کے کھیل کے بعد تو جیسے بلجیم کی قسمت جاگ گئی اور اس نے یکے بعد دیگرے تین گول داغ کر اپنے شیدائیوں کو خوشی سے بے قابو کر دیا۔78ویں منٹ میں ایڈن ہزارڈ نے باکس کے اندر ایک خوبصورت پاس دیا جسے میشی بتسوائی نے پیروں میں سمیٹا اور گول پوسٹ کے قریب سے ہی ٹرائی کی اور گیند گول پوسٹ میں پہنچا کر اسکور 2-0کر دیا۔اگلے ہی منٹ میں ایڈن ہزارڈ نے تنہا حملہ کای اور تین کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہوئے ڈی کے قریب پہنچ گئے اور زناٹے دار شاٹ مار کر گیند گول پوسٹ کے دائیں کونے میں داغ دی۔انجیوری ٹوئم کے پہلے ہی منٹ میں کراسکو کو ایک بہت خوبصورت پاس ملا جس کا رخ انہوں نے گول پوسٹ کی جانب کر دیا۔
اور گیند بھی دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر کے پیروں کے درمیان اور ہاتھ سے کافی دوری پر رہ کر گول پوسٹ کے نہایت بائیں کونے میں گھس گئی۔اور بلجیم کے اس 4-0 کے اسکور سے ہنگری ایسا پست حوصلہ ہوا کہ پھر انجیوری ٹائم کے آخری پانچ منٹ کے دوران اس کے کھلاڑی وقت گذارتے نظر آئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eden hazard shines as belgium hit four past hungary in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply