ٹونٹی 20 لیگ کرکٹروں کو خراب کر رہی ہیں: میک گرا

چنڈی گڑھ: (یو این آئی) آسٹریلیا کے قدآور کرکٹر گلین میک گرا نے کہا کہ پوری دنیا میں ہو رہی ٹوئنٹی 20 لیگ اور ان سے کرکٹروں کو ہو نے والی لاکھوں کروڑوں روپے کی کمائی سے ان کے کھیل پر برا اثر پڑا ہے۔ پی سی اے اسٹیڈیم میں انڈر 23 تیز گیند بازوں کی کوچنگ کلینک کیلئے آئے میک گرا نے کہا کہ کرکٹر مسلسل ٹونٹی 20 لیگ کی طرف متوجہ ہورہے ہیں اور اس سے ان کے کھیل پر برا اثر پڑا ہے اور یہ حال صرف ہندوستانی ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے کھلاڑیوں کا ہی ہے۔
سابق تیز گیند باز نے کہا “ہندوستان میں انڈین پریمیئر لیگ ہو رہی ہے جو کافی کامیاب ہے تو آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ ہو رہی ہے اور ایسے ہی دنیا کے باقی حصوں میں بھی ٹوئنٹی 20 لیگ ہو رہی ہیں۔
کرکٹروں کو جب ان لیگوں میں کامیابی ملتی ہے تو وہ اتنی محنت نہیں کرتے ہیں جتنی اس کھیل کے لئے ضروری ہے اور اس سے ان کا کھیل اور سطح متاثر ہوتی ہے۔ ” میک گرا نے کہا “کھلاڑیوں کے لئے پیسہ ترجیح نہیں ہونی چاہیے۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ کھلاڑیوں کو ان کے کھیل کے لئے اچھا پیسہ مل رہا ہے لیکن نوجوان کھلاڑیوں خاص طور پر تیز گیند بازوں کو سب سے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کھیل کی سطح کو مسلسل قائم رکھ سکیں اور اپنی بہتر ین فارم میں رہیں۔
تیز گیند بازوں کو تیار کر رہے سابق آسٹریلیائی کرکٹر نے کہا “اچھا تیز گیند باز بننے کے لئے کھلاڑیوں کو ہر حالت میں کھیلنے کی عادت ہونی چاہیے۔ ہم یہاں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت کو نکھاررہے ہیں اور یہ انہیں طے کرنا ہے کہ کس طرح وہ اچھے گیند بازبن سکتے ہیں۔ ”
ایم آرایف پیس فاؤنڈیشن میں میک گرا نے چیف کوچ ایم سیتھلناتھن کے ساتھ 25 نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دی۔ انہوں نے کہا “تیز گیند باز بننا ہی سب سے مشکل کام ہے کیونکہ اس کے لئے سب سے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے لیکن آپ میں اس کھیل کی سمجھ فطری ہوتی ہے۔ ہم کھلاڑیوں کے فطری کھیل کو تبدیل کرنے کی بجائے اسے نکھارنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ سب سے اہم ہے۔”
انہوں نے ٹیسٹ میچ کے بجائے ون ڈے اور اب ٹوئنٹی 20 کے تیز گیند بازوں پر اثر ات کے تعلق سے کہا “موجودہ وقت میں کھلاڑی مسلسل کھیلتے رہتے ہیں اور اس سے ان کی فارم خراب ہوتی ہے۔ مسلسل ون ڈے یا ٹوئنٹی 20 میچ ہوتے رہتے ہیں اور اس سے تیز گیند بازوں کی صلاحیت اور فٹنس اس پر اثر پڑتا ہے۔”
ہندستانی کرکٹ میں ابھرتے ہوئے نوجوان تیز گیند بازوں پر میک گرا نے کہا کہ ملک میں با صلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے اور کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جو آنے والے وقت میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا “ویر پرتاپ سنگھ ان کے حساب سے بہت ہی اچھے گیند باز ہیں اور ان کی کارکردگی غیر معمولی رہی ہے۔ اس کے علاوہ انکت چودھری، انکت راجپوت اور ناتھو سنگھ اچھے کھلاڑی ہیں جو بہتر کر سکتے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Easy money is spoiling cricketers glenn mcgrath in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply