میں تفریق آمیز برتاؤکی شکار غریب ایتھلیٹس کیلئے میڈل جیتنا چاہتی ہوں:دوتی چند

کلکتہ:(یو این آئی)ہندوستان کی تاریخ میں 100ایم کی دوڑ کیلئے کوالیفائی کرنے وائی دوسری خاتون کھلاڑی دوتی چند نے کہا ہے کہ وہ ریو اولمپک میں ان غریب ایتھلیکٹس کیلئے میڈل جیتنا چاہتی ہوں نے جو تفریق آمیزسلوک کے شکار ہیں۔پی ٹی اوشا کے بعد دوتی چند اولمپک میں حصہ لینے والی دوسری خاتون ایتھلیٹکس ہیں۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں زندگی میں چیلنجوں سے نہیں ڈرتی ہوں۔بڑا مقابلہ کیلئے اچھے وقت کی ضرورت پڑتی ہے۔دوتی پر مردانہ ہارمون کی ٹیسٹوسٹیرون زیادہ لینے کی وجہ سے دوسال قبل پابندی عاید کردی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتا ہے ، میرے لیے میرا ماضی تاریکتھا ، میں پیچھے موڑ کر دیکھنا نہیں چاہتا ہوں۔
بس میں ریو اولمپک میں بہتر کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مشکلات اور چیلنجوں کے باوجود میں اپنی کامیابی کیلئے پر اعتماد ہوں۔اڑیسہ کے جاجپور ضلع میں پیدا ہونے والی دوتی کیلئے ہارمون کی دوائیاں زیادہ لینے کی وجہ سے پابندی ان کے کےئر ئیر کا اختتام کا اعلان تھا۔
انہیں دولت مشترکہ کھیل اور ایشن گیمس میں حصہ لینے سے محروم رکھا گیا مگر انہوں نے اس فیصلہ کے خلاف عدالت میں چلینج کیا اور اپنے حق میں فیصلہ کرانے میں کامیاب ہوگئیں اور انہیں دوبارہ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔
دوتی نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے۔ریو میں کامیابی صرف میرے لیے ضروری نہیں ہے بلکہ ان کھلاڑیوں کیلئے ضروری ہے جو غربت کی وجہ سے امتیازی سلوک کے خلاف لڑ نہیں پاتی ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Duti chand wants to win a medal in rio olympics for poor athletes in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply