آسٹریلیا پر جنوبی افریقہ کی فتح میں ڈوپلیسی ،ایبٹ اور تبریز شمسی کا بپترین مظاہرہ

پورٹ الزبتھ: کپتان فاف ڈو پلیسی کی ذمہ دارانہ بلے بازی اور کائل ایبٹ اور تبریز شمسی کی خطرناک گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے یہاں سینٹ جارج پارک میں کھیلے جارہے ون ڈے مقابلے میں آسٹریلیا کو چھ وکٹ سے شکست دے کر شاندار جیت درج کی۔اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے چوتھے مقابلے میں چار صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن یہ فیصلہ اس کا غلط ثابت ہوا پوری ٹیم 36.4 اوور میں 167 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 35.3 اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 168 رن بناکر میچ جیت لیا۔ آسٹریلیا کی شروعات نہایت ناقص رہی۔
ٹیم کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ (52) اور مشیل مارش (50) کرس ٹرمین( ناٹ آؤٹ(23 اور کپتان اسٹیور اسمتھ (21) ہی ڈبل فیگر میںپہنچ سکے باقی کوئی بلے باز دہائی کے اسکور میں نہیں پہنچ سکا۔ آسٹریلیا نے ایک وقت اپنے چوٹی کے پانچ بلے باز محض 49 رن کی مجموعی اسکور پر گنوا دیئے تھے۔ کپتان اسمتھ اور مارش نے چھٹے وکٹ کی رفاقت میں 62 رن بناکر لڑکھراتی اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن اسمتھ 36 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 21 رن کے انفرادی اسکور پر تبریز شمسی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد جلد ہی ٹریوس ہیڈ کھاتہ کھولے بغیر 116 رن کی مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں میتھیو ویڈ نے اپنے ساتھی مشیل مارش کا ساتھ دینے کی کوشش کی۔
مارش نے 72 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رن بنائے جب کہ ویڈ نے 58 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنے 52 رن کے انفرادی اسکور میں پانچ چوکا اور دو چھکے لگائے۔ ٹریمین نے 28 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ ناٹ آؤٹ 23 رن کا اسکور کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ایبٹ نے 40 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے جب کہ تبریز شمسی نے 36 رن دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 35.3 اوور میں صر ف چار وکٹ کے نقصان پر جیت کا نشانہ حاصل کرلیا۔ فاف ڈوپلیسی نے 87 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد ے سب سے زیادہ 79 رن بنائے جب کہ ریلی روسی 45 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 33 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جے پی ڈو منی نے 45 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 25 رن بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریمین سب سے زیادہ کامیاب گیند باز رہے۔ انہوں نے 48 رن دے کر دو کھلاڑیوں کو ؤٹ کیا جب کہ ایڈم زمپا اور مشیل مارس کو ایک ایک وکٹ ملا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Du plessis abbott propel sa to 4 0 lead in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply