ڈوپلیسی کی 185کی شاندا اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے لنکا کے خلاف چوتھا ون ڈے میچ بھی جیت لیا

کیپ ٹاؤن: (یو این آئی) فاف ڈو پلیسس (185) کیریئر کی بہترین اننگز اور وائنے پارنیل (58 رن پر چار وکٹ) کی بدولت جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو چوتھے دن ڈے نائٹ میچ میں 40 رنوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں0-4 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پلیسس نے 141 گیندوں میں 16 چوکے اور تین چھکے لگا کر 185 رنوں کی اننگز کھیلی جو ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی ہے۔ پلیسس کی اس شاندار اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوور میں پانچ وکٹ پر 367 رن بنائے اور سری لنکا کو 48.1 اوور میں 327 رن پر آل آؤٹ کر کے میچ جیت لیا۔ سری لنکا کی طرف سے کپتان اپل تھرنگا 90 گیندوں پر11 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 119 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلامی بلے باز نروشن ڈکویلا (58) اور سدن ویرکوڈڈی (58) نے نصف سنچریاں بنائیں۔
لیکن سری لنکا کی ٹیم کے نچلے آرڈر نے مایوس کیا اواآخری پانچ بلے باز 20 رن کا ہی اضافہ کر کے آؤٹ ہو گئے۔ جنوبی افریقی بولر پارنیل نے 9.1 اوور میں 58 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔ کیگسو ربادا اور عمران طاہر نے دو دو وکٹ لئے ۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا اب پریٹوریا میں جمعہ کو پانچواں ون ڈے جیت کے ساتھ سیریز میں پانچ۔ صفر کی کلین سویپ کرنے اترے گی جو اس کی گھریلو میدان پر مسلسل 13 ویں فتح ہوگی۔ اس سے پہلے میزبان ٹیم کے اوپنر ہاشم آملہ (ایک) کے آؤٹ ہونے کے بعد پلیسس اور کوٹن ڈی کاک نے دوسرے وکٹ کے لئے 103 رن جوڑے۔ کاک نے 55 رنز بنائے۔ کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے 62 گیندوں میں چار چوکے لگا کر 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ جے پی ڈومنی نے 20 اور فرحان نے ناٹ آؤٹ 36 رن بنا کر ٹیم کو 350 سے زیادہ کا اسکور دلایا۔پلیسس کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نواز اگیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Du plessis 185 makes it 4 0 for sa in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply