دوسرے ملک کے بلے بازوں کی تعریف کرنے والے ہندوستان چھوڑ دیں :ورا ٹ کوہلی

نئی دہلی:آ بیل مجھے مار کے مترادف ہندوستان کے کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی اس وقت ایک بڑے تنازعہ میں گھر گئے جب ان کا ایک وہ ویڈیو وائرل ہو گیا جس میں انہیں کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ ”جو لوگ انگریز اور آسٹریلیائی بلے بازوں کو پسند کرتے ہیں یا ترجیح دیتے ہیں انہیں ہندوستان میں نہیںرہنا چاہیے۔“

دراصل ایک کرکٹ شوقین نے ٹوئیٹ کیا تھاکہ کوہلی کے حوالے سے غلو سے کام لیا جارہا ہے جبکہ جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں کوہلی کی بیٹنگ میں ایسا کچھ خاص نہیں پاتا جو انہیں عظیم بلے باز قرار دیتا ہو۔ میں ان ہندوستانیوں سے زیادہ انگلش اور آسٹریلیائی بلے بازوں کی بیٹنگ سے زیادہ لطف اندوز ہوتا ہوں۔جس پر کوہلی نے ٹوئیٹ کیا کہ ”ٹھیک ہے، تو پھرمیرے خیال میں تو آپ کو ہندوستان میں نہیں رہنا چاہیے۔آپ کسی اور ملک جا کر رہو۔

ٹھیک ہے نا؟ آپ ہمارے ملک میں رہ کر دوسرے ممالک کی کیوں تعریف کر رہے ہیں۔مجھے اس کی پروا نہیںکہ آپ میری بیٹنگ پسند نہیں کرتے لیکن مجھے یہ اچھانہیں لگتا کہ آپ ہمارے ملک میں رہیں اور تعریف دوسرے ملک کی کریں۔

اپنی ترجیحات اور ترجیحی نگاہ کی سمت اور زاویہ درست کریں ۔لیکن سماجی رابطے کے میڈیا پر کوہلی کا یہ جواب ان کے لیے کافی مہنگا ثابت ہوا کیونکہ ٹوئیٹر برادری اور انسٹاگرام پر لوگ ان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگئے۔

اور ایک نے تو 2008کے انڈرنائینٹین ورلڈ کپ میں ان کے اس بیان کی یاد دلادی جب انہوں نے جنوبی افریقہ کے افتتاحی بلے باز ہرشل گبس کو اپنا پسندیدہ بلے باز بتایا تھا۔

واضح ہو کہ اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کے افق پر سچن ٹنڈولکر،سوربھ گنگولی ،راہل دراوڑ اور وی وی ایس لکشمن جیسے شہرہ آفاق بلے باز دیسی پچوں پر ہی نہیں غیر ملکی باؤنسی و اسپورٹنگ پچوں پربھی، جہاں فاسٹ باؤلنگ بلے بازوں کی زندگی اجیرن کیے رکھتی ہے، اپنی عمدہ کارکردگی سے اپنا اور ہندوستان کا نام روشن کر رہے تھے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ا نہوں نے شادی اور پہلا سال نو منانے کے لیے ملک کے خوبصورت و تفریحی مقامات کو ،جنہیں دیکھنے کے لیے دنیا بھر کی سیاح ٹوٹے پڑتے ہیں، چھوڑ کر اٹلی اور جنوبی افریقہ کا انتخاب کیا۔

حالانکہ جب ہندوستان میں پیدا ہوئے تو شادی جیسے خوبصورت بندھن میں بندھنے اور اس بندھن کے بعد آنے والے پہلے سال نو یا باالفاظ دیگر ہنی مون منانے کے لیے ہندوستان چھوڑ کر دوسرے ملک کا رخ کرنا بالکل ایسا ہی ہے جیسا ایک کرکٹ شوقین کا ہندوستانی کرکٹرز کے بجائے غیر ملکی کرکٹر کی تعریف کرنا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dont live in india if you love batsmen from other countries virat kohli responds to fan in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply