ہمیں مزید 25تا 30 رنز بنانے کی ضرورت تھی: وراٹ

کنگسٹن: ویسٹ انڈیز کے خلاف واحد ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں نو وکٹ سے شکست کھانے والی ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے اس پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے بلے بازوں نے 25 سے 30 رن کم بنائے جو آخر میں فیصلہ کن ثابت ہوئے۔ ہندوستانی کپتان نے میچ کے بعد کہا کہ وکٹ بلے بازی کے لیے سازگار تھا اور ہمارے بلے بازوں نے اچھا آغاز کیا تھا اور ہم کچھ رنز اور بنا سکتے تھے اور آسانی سے 230 کے آس پاس پہنچ سکتے تھے۔ ہم نے کچھ موقع گنوائے جو بالآخر ہم پر بھاری پڑے۔
“ ہندوستانی کپتان نے کہا، ”دنیش کارتک بہترین تال میں تھے اور ایک وقت ہم آسانی سے بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہے تھے۔ زبردست شروعات کے بعد ہم نے موقع گنوا دیا اور اس سطح پر کھیلتے ہوئے آپ مواقع گنوا کر جیت کی امید نہیں کر سکتے ہیں۔“ وراٹ نے میچ میں شاندار سنچری بنانے والے ویسٹ انڈیز کے بلے باز ایون لوئیس (ناٹ آؤٹ 125) کی بھی زبردست تعریف کی اور کہا کہ لوئیس نے واقعی میچ وننگ یادگار اننگز کھیلی ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dont deserve to win if dont grab chances virat kohli in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply