میرا موازنہ میسی سے نہ کیا جائے ،وہ عظیم کھلاڑی ہیں:یاسر شاہ

لارڈز: لارڈز کے تاریخی میدان میں دو عشروں بعد پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے پاکستانی بولر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ ان کی اپنے مداحوں سے گذارش ہے کہ مجھے میرے نام یاسر شاہ سے ہی بلایا جائے۔
ارجنٹائن اور ہسپانوی کلب بارسلونا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی سے مشابہت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب یاسر شاہ نے کہاکہ میسی بہت بڑا کھلاڑی ہے اور میں خود میسی کا مداح ہوں لیکن اپنے مداحوں سے میری گذارش ہے کہ مجھے میرے نام یاسر شاہ سے ہی سے پکاریں۔ انھوں کہا کہ وہ بچپن سے ہی آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن کے مداح ہیں اور وہ ان سے مشورے بھی لیتے رہتے ہیں۔
انھوں نے کہا شین وارن میرے پسندیدہ بولر ہیں اور وہ ان سے بولنگ کے گر پوچھتے رہتے ہیں۔ پاکستانی بولنگ کوچ مشتاق احمد کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد میرے استاد ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ان کی خوش قستمی تھی کہ جب وہ لارڈز میں بولنگ کر رہے تھےتو شین وارن اور سابق پاکستانی لیگ اسپنر اور پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد میدان میں موجود تھے۔
ایک مجھے مشورے دے رہا تھا اور ایک میرے بارے میں کمنٹری باکس میں باتیں کر رہا تھا۔ یاسر شاہ نے کہا کہ لارڈز کے میدان میں ان کی تمام توجہ ایک جگہ بولنگ کرنے پر تھی اور اس میں انھیں کامیابی ملی اور میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختوانخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے یاسر شاہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ صوابی میں تو نوجوان یا تو فاسٹ بولر بننا چاہتے ہیں یا پھر بلے باز انھیں لیگ سپنر بننے کا خیال کیسے آیا تو انھوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے اور صوابی میں اور بھی لیگ اسپن بولر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر فواد احمد کا تعلق بھی صوابی سے ہے اور پاکستان کے ماضی کے مشہور لیگ اسپنر عبدالقادر بھی صوابی سے تعلق رکھتے ہیں۔
انھوں نے کہا فاسٹ بولر جنید خان کا تعلق صوابی سے ہے اور پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی صوابی کے کافی کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شین وارن ان کے ہمیشہ پسندیدہ بولر ہیں اور رکی پونٹنگ ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شین وارن سے موازنہ ان کے لیے خوشی کی بات ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dont compare me to messi says yasir shah in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply