بریڈ مین کا تین اووروں میں سنچرئی بنانے کا ریکارڈ توڑنے کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا

نئی دہلی: آسٹریلیا کے شہرہ آفاق بلے باز سر ڈونالڈ بریڈ نے، جن کی آج گوگل ڈوڈل 110ویں سالگرہ منارہا ہے،89ال پہلے ایک ایسا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جسے آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔ یہاں تک کہ ٹونٹی ٹونٹی جیسے مختصر ترین اووروں کی میچز میں بھی کوئی اس ریکارڈ کو توڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔

یہ ریکارڈ بریڈ مین نے 1931 میں بلیک ہیتھ الیون اور لیتھ گو کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بنایا تھا۔ اس وقت8گیندوں کا اوور ہوا کرتا تھا۔بلیک ہیتھ کی جانب سے بریڈ مین اور آسکر بیل بلے بازی کرنے اترے ۔

اس وقت بریڈ مین کو آو¿ٹ کرنا تو دور کی بات گیند باز گیند بچانے کے لیے بھی سخت محنت کرتا تھا۔اس وقت بریڈ مین زبردست فارم میں تھے۔بریڈ مین نے اس میچ میں 256رنز کی اننگز کھیلی تھی۔جس میں 14چھکے اور29چوکے شامل تھے۔

اسی میچ میں انہوںنے تین اوروں میں سنچری بنا کر سب کو ششدر کر دیاتھا۔انہوں نے پہلے اوور میںتین چھکے اور تین چوکوں کے ساتھ33دوسرے اوور میں چار چھکوں اور چار ہی چوکوں کے ساتھ 40اور تیسرے اوور میں تین چھکوں اور دو چوکوں کے ساتھ27رنز ٹھیک100رنز بنائے۔

انہوں نے یہ سنچری محض18منٹ میں بنائی تھی۔ انہوں نے 1948میں اپنے ٹیسٹ کیریر کی آخری اننگز کھیلی تھی اور کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ ان کے بعد تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیرز کو حاصل ہے ۔انہوں نے 31گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔لیکن ان کی سنچری انٹرنیشنل ون ڈے میچ میں بنائی گئی تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Don bradman scores a hundred in three overs in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply