پاکستان کو ایک اننگز اور 55رنز سے ہرا کر انگلستان نے سریز1-1سے برابر کر لی

لیڈز: انگلستان نے پاکستان کو ایک اننگز اور 55رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سریز 1-1سے برابر کر دی۔پہلی اننگز میں 189 کا خسارہ پورا کرنے سے پہلے ہی پاکستان کی پوری ٹیم46اوروں میں محض134پر ہی سمٹ گئی۔افتتاحی بلے باز امام الحق 64گیندوں پر پانچ چوکوں کی مد د سے34رنز نا کر نمایاں رہے۔

عثمان صلاح الدین نے 102گیندوں پر دو چوکوں کے ساتھ33رنز بنائے۔دوسری اننگز میں دور دور تک ایسا نظر نہیں آرہا تھا کہ پاکستان بلے باز پہلی اننگز کا خسارہ بھی پورا کر سکیں گے۔ اور وہی ہوا، پاکستانی بلے باز آف اسپن اور فاسٹ بولنگ کے ملے جلے اٹیک کے آگے ایسا بے بس نظر آرہے تھے گویا وہ پہلی بار کسی ایسے اٹیک کا سامنا کر رہے ہوں۔

پاکستانی بلے بازوں کی لاپروائی کا یہ عالم تھا یا اسے انگلش بولروں کا قہر کہیں کہ 8پاکستان بلے باز ڈبل فیگر میں پہنچنے سے پہلے ہی گھٹنے ٹیک آئے۔ یون معلوم ہو رہا تھا گویا یہ پاکستانی بلے باز محض حاضری لگانے آئے ہوں۔اسٹورٹ براڈ اور بیس نے تین تین اور انیڈرسن نے دو وکٹ لیے جبکہ ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے سیموئل میتھیو کورین اور ووکس کو ایک ایک وکٹ ملی۔جوز بٹلر کومینآف دی میچ اور محمد عباس کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dom bess saves his best for last after jos buttler blitz floors pakistan in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply