گھوشال اور دیپکا نے اسکواش میں قومی اعزاز جیتا

ممبئی : سوربھ گھوشال اور دیپکا پلیکل نے 73 ویں سینئر قومی ا سکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب مرد اور عورتوں کے زمرے کا خطاب اپنے نام کر لیا.۔
پانچ سال بعد قومی مقابلہ میں کھیل رہی دنیا کی 19 ویں نمبر کی کھلاڑی دیپکا نے گزشتہ چمپئن جوشنا چنپپا کو 43 منٹ تک چلے مقابلے میں 4-11، 11-6، 11-2، 11-8 سے شکست دے کر خواتین کا خطاب اپنے نام کیا . چنپپا 15 ویں بار اس خطاب کو اپنے نام کرنے سے چوک گئیں۔مردوں کےزمرے میں ٹاپ سیڈیڈ اور گذشتہ فاتح سوربھ گھوشال نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 11 ویں بار اس خطاب پر قبضہ جمایا۔
گھوشال نے 88 منٹ تک چلے مقابلے میں چوتھی سیڈیڈ ہریندرپال سنگھ سندھو کو 11-7، 7-11، 3-11، 11-8، 14-12 سے شکست دی۔ اس خطابی جیت کے ساتھ ہی گھوشال نے آر کے نرپت سنگھ کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 1946 سے 1955 کے دوران 10 خطاب جیتے تھے۔ اس جیت سے حوصلہ پاکر گھوشال نے کہا کہ انہوںنے پانچ بار قومی فائنل کھیلا ہے لیکن ہریندرپال کے خلاف کھیلنا مشکل تھا۔
یہ کافی مشکل اور بڑا مقابلہ تھا جس کا انہوںنے بھرپور لطف اٹھایا۔دیپکا نے کہا کہ انہوں نے کوئی حکمت عملی طے نہیں کی تھی۔ اورصرف اپنا فطری کھیل کھیلا اور وہ ایک طویل عرصہ کے بعد ملنے والی اس جیت سے وہ بہت مطمئنہیں اور اب وہ دولت مشترکہ کھیل میں اپنے طلائی تمغہ کا دفاع کرنا چاہتی ہیں جس کی تیاری انہوںنے شروع کر دی ہے۔(یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dipika pallikal saurav ghosal clinch national squash titles in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply