ٹنڈولکر سے پہلے دھیان چند کو بھارت رتن سے سرفراز کیا جانا چاہئے تھا:ہاکی کے سابق عظیم کھلاڑیوں کا بیان

نئی دہلی:ہاکی کے جادوگرکے نام سے پوری دنیا میں مشہورمیجر دھیان چند کو ملک کے اعلی ترین شہری اعزاز ‘بھارت رتن’ دینے کے مطالبہ پر راجیہ سبھا رکن اور سابق کھلاڑی دلیپ ٹرکی اور میجر دھیان چند کے بیٹے اور ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن رہے اشوک کمار کی قیادت میں ہاکی کے کئی سابق عظیم کھلاڑیوں نے اتوار کو یہاں جنتر منتر پر مظاہرہ کیا۔
مسٹر ٹرکی اور اشوک کی قیادت میں منعقدہ اس مظاہرے میں سابق کپتان ظفر اقبال سمیت کئی سابق ہاکی کھلاڑیوں نے شامل ہوکر میجر دھیان چند کو ’بھارت رتن‘ سے نوازے جانے کا مطالبہ کیا۔ ٹرکی اور اشوک کمار نے کہا کہ ہندوستان کے عظیم ترین ہاکی کھلاڑی دھیان چند کو بھارت رتن کے لئے مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا ہے لیکن اس سال 29 اگست کو ان کی سالگرہ پر ہم انہیں بھارت رتن سے نوازے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دھیان چند کے بیٹے اشوک کمار نے اپنے والد کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا، “ہمارے کئی ساتھی ہاکی سے ترغیب لے کر آگے بڑھے اور انہوں نے ہاکی کونئی اونچائیوں پر پہنچایاجو آج بھی اس ملک میں قائم ہے۔
دھیان چند کو بھارت رتن دینے کی سفارش سابق وزیر کھیل نے اپنے دور اقتدار کے دوران کیا لیکن اس کے بعد سے آج تک دھیان چند کو کھیل رتن نہیں ملا ہے۔کیا یہ ایوارڈ انہیں ملے گا۔ حکومت کبھی بولتی ہے مل جائے گا، کبھی بولتی ہے پارلیمنٹ سے منظور ہو گیا ہے، کبھی بولتی ہے نہیں ہوا ہے۔ تو یہ کون سی صورتحال ہے۔ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن رہے اشوک نے کہا کہ دھیان چند نے ملک کے لیے ایک مخلص سپاہی کی حیثیت سے، ایک کھلاڑی کی حیثیت سے چھوٹے سے انسان کی شکل میں آگے بڑھ کر ملک کے وقارکو اونچائیوں پر پہنچایا ہے۔
تو کیا یہ ہم سب کا فرض نہیں بنتا کہ ایسے کھلاڑیوںکو ایسے لوگوں کی ہم قدر کریں۔ حکومت چاہے کسی کی بھی ہو حکومت ہمارے لئے سب سے اوپر ہے اور ہماری اس سے یہی توقع ہے کہ ایسے لوگوں کو آپ کبھی نظر انداز نہ کریں۔ میں چاہتا ہوں میجر دھیان چند کو بھارت رتن سے نوازا جائے۔ یہ میرا نہیں تمام کھلاڑیوں کا مطالبہ ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dhyan chand should have got bharat ratna ahead of sachin say former hockey greats in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply