دھرم شا لہ ٹیسٹ سریز کا فیصلہ کن ہو سکتا ہے: ہیزل وڈ

دھرم شالہ:آسٹریلیا کے تیز گیندباز جوش ہیزل وڈ کو دھرم شالہ کی پچ سے نتیجہ نکلنے کی توقع ہے جس سے دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا فیصلہ ہوگا۔ ہیزل وڈ نے جمعرات کو کہا، “مجھے لگتا ہے کہ اس وکٹ سے نتیجہ نکلنے کی توقع ہے۔میزبان ٹیم اس میچ کو جیتنا چاہتی ہے اس لیے وہ نتیجہ نکلنے والی وکٹ دیں گے۔تاہم دباؤ مکمل طور پر ان کے اوپر ہے۔
ہم ڈرا بھی کر سکتے ہیں لیکن صحیح معنوں میں پوچھا جائے تو ہم اس سیریز کو دو-ایک سے جیتنا چاہتے ہیں۔” دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابری پر ہے جبکہ رانچی میں کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا رہا تھا۔ سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ 25 مارچ سے یہاں کھیلا جائے گا۔دھرم شالہ پہلی بار ٹیسٹ میچ کا اہتمام کرے گا اور جو کوئی بھی ٹیم اس میچ کو جیتے گی وہ بارڈر گواسکر ٹرافی جیت لے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dhramshala test match could be decisive in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags:

Leave a Reply