دھونی کرکٹ شوقینوں کو اپنے گھر میں سریز جیت کا دیوالی تحفہ دینے کے خواہشمند

دھونی کرکٹ شوقینوں کو اپنے گھر میں سریز جیت کا دیوالی تحفہ دینے کے خواہشمند
رانچی:ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 26 اکتوبر کو رانچی کے جھارکھنڈ اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا اور اس کیلئے دونوں ٹیمیں پیر کو چارٹرڈ پلین سے رانچی پہنچ گئیں۔ دونوں ٹیمیں منگل کو مشق کریں گی۔اس میچ کو لے کر جھارکھنڈ کے لوگوں میں خاصا جوش و خروش ہے اور زیادہ قیمتوں کے تمام ٹکٹ اب تک فروخت ہوچکے ہیں۔
ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا یہ گھریلو میدان ہے اور تیسرے ون ڈے میں موہالی میں دھونی نے جس طرح دھماکہ خیز بلے بازی کی اسی طرح کی بلے بازی کی امید یہاں کے لوگ لگائے بیٹھے ہیں۔اور دھونی بھی اپنے گھریلو پرستاروں کو یہ ون ڈے میچ جیت کر سریز جیت کا دیوالی تحفہ دینا چاہتے ہیں۔