زمبابوے اور ویسٹ انڈیز دورے کے لیے دھونی اور کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا کا اعلان

نئی دہلی: زمبابوے کے دورے کے لیے ون ڈے میچوں کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو کپتان برقرار کھا گیا لیکن اس دورے کے لیے وراٹ کوہلی کو آرام دیا گیا ہے۔لیکن وہ ٹیسٹ میچوں کی سریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز کے دورے پر جانے والی 17 رکنی ٹیم انڈیا کی قیادت کریں گے۔
اجنکیا رہانے کو کوہلی کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔ٹسٹ اسکواڈ میں ممبئی کے فاسٹ بولر شردل ٹھاکر کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔انہوںنے 2014-15کے رنجی سیزن میں ونے کمار کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر کا اعزاز پایا تھا۔
انہوں نے دس میچوں میں20.81کی اوسط سے48وکٹ لیے تھے۔2015-16کے سیزن مین بھی انہوںنے اپنی عمدہ پرفارمنس جاری رکھی اور 41وکٹ لیے۔ ان کی اس کارکردگی کی بدولت ممئی نے 41ویں بار رنجی اعزاز جیتا تھا۔
زمبابوے کے لیے ٹیم اس طرح ہے: ایم ایس دھونی (کپتان)، فیض فضل، منیش پانڈے، کرن نائر، انباٹی رائیڈو، رشی دھون، اکشر پٹیل، جینت یادو، دھوال کلکرنی، جسپریت بومرا، بریندر سرن، مندیپ سنگھ ، کیدار جاڈو، جے دیو اناڈ کٹ اور یجویندر چاہل۔
ویسٹ انڈیز دورے کے لیے ٹیم: وراٹ کوہلی(کپتان) اجنکیارہانے (نائب کپتان)، مرلی وجے، شیکھر دھون، کے ایل راہل، چتیشور پجارا، روہت شرما، وردھمان ساہا، آر اشون ، رویندر جڈیجہ، ایشانت شرما، محمد شامی، بھونیشور کمار ، امیش یادو ، شردل ٹھاکر اور اسٹورٹ بنی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dhoni to lead team in zimbabwe virat kohli rested in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply