دھونی کی آتشیں بلے بازی اور واشنگٹن کی تباہ کب بولنگ کی بدولت پنے سوپر جائنٹس فائنل میں

ممبئی: دنیا کے بہترین فنشر کے طور پر پہچانے جانے والے ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی پانچ چھکوں سے آراستہ 40 رن کی آتشیں اننگز اور نوجوان آف اسپنر واشنگٹن سندر کی عمدہ بولنگ کی بدولت پنے سوپر جائنٹس نے دو بار کی چیمپئن ممبئی انڈینز کو منگل کو پہلے کوالیفائر میں 20 رن سے شکست دے کر آئی پی ایل 10 کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ پولارڈ (سات) کے وکٹ لے کر ممبئی کی امیدوں کو توڑ دیا۔ اس سے پہلے لینڈل سمنس صرف پانچ رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پارتھیو پٹیل نے 40 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 52 رن بنا کر تنہا جدوجہد کی لیکن ٹیم میچ میں واپس نہیں آ سکی۔ شاردل ٹھاکر نے پٹیل کو آؤٹ کر کے ممبئی کی رہی سہی امیدیں بھی معدوم کر دیں۔ ہاردک پانڈیا نے 14، کرنال پانڈیا نے 15، مشل میکلینیگن نے 12 اور جسپریت بمرا نے ناٹ آؤٹ 16 رن بنائے۔ سندر کے تین وکٹ کے علاوہ ٹھاکر نے 37 رن پر تین وکٹ لئے جبکہ جے دیو انادکٹ اور لوکیو فرگووسن کو ایک ایک وکٹ ملا۔
آف اسپنر واشنگٹن سندر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس سے قبل پنے سوپرجائنٹس نے سلامی بلے باز اجنکیا رہانے (56) اور منوج تیواری (58) کی نصف سنچریوں اور مہندر سنگھ دھونی (ناٹ آوٹ 40) کے پانچ چھکوں کی بدولت ممبئی انڈینس کے سامنے آئی پی ایل 10 کے پہلے کوالیفائنگ میں منگل کو یہاں وانکھڈے اسٹیڈیم میں چار وکٹ پر 162 رن کامعقول اسکور بنایا۔ رہانے نے 43 گیندوں پر 56 رن میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ تیواری نے 48 گیندوں پر 58 رن میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ رہانے اور تیواری نے تیسرے وکٹ کے لئے 10.5 اوور میں 80 رن کی شراکت داری کی۔ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 26 گیندوں پر پانچ چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 40 رن بنائے۔ پنے نے 19 ویں اوور میں 26 رن بٹورے جس کی بدولت ٹیم 150 کا اسکور پار کرنے میں کامیاب رہی۔دھونی نے مشیل میکلینیگن کے اس اوور میں دو چھکے مارے جبکہ تیواری نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا۔ یہ اوور نو گیندوں کا رہا جس میں دو وائڈ اور نوبال بھی شامل تھیں۔ اننگز کے آخری اوور میں جو جسپریت بمراہ کر ہے تھے ، پنے کے بلے بازوں نے 15 رن بٹورے جس میں دھونی نے دو چھکےلگائے۔آخری دو اوور میں بنے 41 رنوں نے پنے کو قابل دفاع اسکور دے دیا۔ ورنہ ایک وقت اس کا یہاں تک پہنچنا ہی مشکل لگ رہا تھا۔
تاہم پہلی بار پلے آف کھیل رہی پنے کی شروعات خراب رہی اور راہل ترپاٹھی پہلے اوور کی چھٹی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ مشیل میکلینگن نے ترپاٹھی کو بولڈ کر دیا۔ ترپاٹھی اس سیزن میں پہلی بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پونے کو دوسرا جھٹکا دوسرے ہی اوور میں لگ گیا جب کپتان اسٹیون اسمتھ نے لست ملنگا کی گیند پر ہاردک پانڈیا کو کیچ تھما دیا۔ا سمتھ ایک رن ہی بنا سکے۔ ملنگا کی گیند نے اسمتھ کے بلے کا باہری کنارا لیا اور ہوا میں اوچھل گئی۔ ہاردک نے کیچ لینے میں کوئی غلطی نہیں کی۔اسمتھ کا وکٹ نو کے اسکور پر گرا۔ رہانے اور تیواری نے تیسرے وکٹ کے لئے 10.5 اوور میں 80 رن کی ساجھیداری کی لیکن اس دوران رنوں کی رفتار کافی سست رہی۔ چھ اوور کے کھیل میں صرف 33 رن بنے اور 10 اوور تک پونے کا اسکور 63 رن تک ہی پہنچ سکا۔ رہانے اور تیواری دونوں ہی بڑے شاٹ کھیلنے سے چوکتے رہے۔ ممبئی کے گیند بازوں نے قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔رہانے نے اپنی نصف سنچری 39 گیندوں میں مکمل کی لیکن اس کے بعد وہ لیگ اسپنر کرن شرما کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ رہانے 12.4 اوور میں 89 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ .رہانے کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان میں اترے بلے باز مہندر سنگھ دھونی کو بھی رنوں کی رفتار تیز کرنے میں کافی پریشانی ہوئی۔حالانکہ انہوں نے آنے کے ساتھ ہی 15 ویں اوور میں کرن شرما کی گیند پر ڈیپ مڈ وکٹ کے اوپر سے چھکا مارا تھا لیکن اس کے بعد وہ 18 ویں اوور تک ایک بھی باؤنڈری نہیں لگا سکے۔ تیواری نے اگرچہ ایک سرے سے مورچہ سنبھالے رکھا لیکن انہیں بھی رنوں کی رفتار بڑھانے میں پریشانی ہوئی۔
تیواری نے 19 ویں اوور کی میکلینیگن کی پہلی گیند پر چوکا لگا کر اپنی نصف سنچری 45 گیندوں میں مکمل کر لی۔ یہ گیند نوبال نکلی اور پونے کو فری ہٹ مل گیاجس پر تیواری نے چھکا لگایا۔ دھونی نے اس اوور کی چوتھی اور چھٹی گیند پر دو زبردست چھکے مارے۔ دھونی نے آخری اوور میں جسپریت بمرا کی دوسری گیند پر چھکا لگاکر پونے کا اسکور 150 کے پار پہنچا دیا۔ دھونی کی آخری دو اووروں میں آتشیں بلے بازی نے پنے کو 15 اوور کی رنوں کی سست رفتاری سے نکالا۔ دھونی نے تیسری گیند پر دو رن لینے کے بعد چوتھی گیند پر بھی چھکا لگایا۔ تیواری آخری گیند پر رن آوٹ ہوئے۔ دھونی نے آخری دو اووروں میں چار چھکے مارے۔ پونے نے آخری پانچ اوور میں 58 رن حاصل کئے۔ میکلینیگن کو 46 رن پر ایک وکٹ، ملنگا کو 14 رن پر ایک وکٹ اور کرن شرما کو 30 رن پر ایک وکٹ ملا۔

Title: dhoni sundar vault pune into the final | In Category: کھیل  ( sports )
Tags: , ,

Leave a Reply