مہندر سنگھ دھونی 9ہزاررنز بنانے والے پانچویں ہندوستانی بلے باز بنے

موہالی: ہندوستان کی ون ڈے میچز کی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 9000 رنز مکمل کر کے ہندوستان کے پانچویں اور دنیا کے 17 ویں بلے باز بن گئے ہیں۔
دھونی نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو تیسرے ون ڈے میں، جو کہ ان کے کیرئر کا281واں میچ تھا، لیفٹ آرم اسپنر مشیل سیٹنر کی گیند پر شاندار چھکا لگا کر عبور کیا۔دھونی کے 9000 رنز مکمل کرتے ہی اسٹیڈیم میں لگی بڑی اسکرین پر ہندستانی کپتان کو مبارک باد دی گئی اور ناظرین نے تالیاں بجا کر دھونی کی کامیابی کا خیر مقدم کیا۔
دھونی یہ کامیابی حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔ ہندستان میں دھونی سے آگے سچن تندولکر (18426)،سوربھ گنگولی (11363) راہل دراوڑ (10889) اور محمد اظہرالدین (9378)ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dhoni becomes fifth indian to complete 9000 runs in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply