کلدیپ و چہل کی تباہ کن بولنگ اوردھون کی سنچری کی مدد سے ٹیم انڈیا نے سریز جیتی

ویزاگ: افتتاحی بلے باز شکھر دھون کی شاندار سنچری ،سریش ایر کی ہاف سنچری اور ان دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 135رنز کی پارٹرشپ کی مدد سے ہندوستان نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 8وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سریز 2-1سے جیت لی۔وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے اس میچ میں 216رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے مطلوبہ اسکور دو وکٹ کے نقصان پر 32.1اور میں پورا کر لیا۔اگرچہ کپتان روہت شرما چوتھے اوور میں ہی جب محض7رنز بنا کر اکھیلا کا شکار بنے تو ایسا لگ رہا تھاکہ ٹیم انڈیا آسانی سے یہ ہدف پورا نہیں کر سکے گی ۔لیکن دھون اور ایر نے کپتان کے آو¿ٹ ہوجانے کے باوجود اوسان بحال رکھے اور جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 22اووروں میں ہی اسکور150تک پہنچا دیا۔ ایر 63بالوں پر 8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے65رنز بنا کر آو¿ٹ ہونے ٹیم انڈیا کے دوسرے اور آخری بلے بز تھے۔ دھون85گیندوں پر13چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے100 اور دنیش کارتک 31گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 26رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کے اسپن بولروں یجوندر چہل اور کلدیپ یادو نے سری لنکا کے بلے بازوں کو اپنی اسپن جال میں ایسا پھنسایا کہ پوری ٹیم 44.5اووروں میں صرف215رنز بنا کرآو¿ٹ ہو گئی۔ سری لنکا کا پہلا وکٹ چوتھے اوور میں اس وقت گرا جب بومرہ نے گونا تھیلاکا کو 15مجموعی اسکور پر آو¿ٹ کر دیا۔لیکن اپل تھرنگا اور سمر وکرما نے 6رنز فی اوور سے اسکور جب100کے پار پہنچایا تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ سری لنکا ایک بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہو جائے گا ۔لیکن اسپنروں نے جیسے ہی محاذ سنبھالا سری لنکا کے وکٹ تیزی سے گرنا شروع ہو گئے۔136اسکور پرچہل نے سمر وکرما کو ان کے انفرادی اسکور 42پر آو¿ٹ کر کے اس پارٹنر شپ کو مزید خطرناک موڑ اختیا ر کرنے سے روک دیا۔ 121رنز کی یہ پارٹنر شپ کیا ٹوٹی پھر سری لنکا کی اننگز نہ سنبھل سکی۔ 160مجموعی اسکور پر جب چائنامین بولر کلدیپ نے تھرنگا کو عین اس وقت جب وہ سنچری سے صرف5رنز دورتھے، دھونی کے ہاتھوں اسٹمپڈ آو¿ٹ کرایا تو سری لنکا کی کمر ہی ٹوٹ گئی۔تھرنگا نے82گیندوں پر 12چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے95رنز بنائے۔ اس کے بعد تو کلدیپ وچہل کی جوڑی نے سری لنکا کے بلے بازوں کو کوئی موقع نہیں دیا اور وقفہ وقفہ سے وکٹ لے کر پوری ٹیم کو 215رنز پر آو¿ٹ کر دیا۔ چہل اور کلدیپ نے تین تین اور ہاردک پانڈیا نے دو وکٹ لیے جبکہ بھونیشور اور بومرہ کو ایک ایک وکٹ ملی۔کلدیپ یادو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔جبکہ شکھر دھون کو مین آف دی سریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dhawan spinners seal indias eighth straight series in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply