روہت اور دھون نے پاکستان کو سنچریوں سے روند ڈالا

دوبئی: افتتاحی بلے بازوں کپتان روہت شرما اور شکھر دھون نے پاکستانی بولرو ں کی خبر لیتے ہوئے سنچریاں بنا کر ہندوستان کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف 9وکٹ سے شاندار کامیابی سے ہمکنار کردیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی رواں ٹورنامنٹ کی پہلی ٹیم بن گئی۔238کے ٹارگٹ کے تعاقب میںروہت اور دھون کو شروع میں ہی جو چانس ملے اس کا ان دونوں نے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی بولروں کی ایسی خبر لی کہ افتتاحی وکٹ کے لیے ڈبل سنچری شراکت کر کے ہی دم لیا۔

ان دونوں نے210رنز کی پارٹنر شپ کر کے مڈل آرڈر کو ایسی بنیاد فراہم کی کہ ابھی ساڑھے دس اوور کا کھیل باقی تھاکہ ہندوستان جیت کا نشانہ پار کر گیا۔پہلے دس اووروں میں ہی کبھی ہندوستانی اوپنروں کے کیچ ڈراپ ہو رہے تھے تو کبھی گیند اسٹمپ سے ٹکرانے کے بجائے کے کان کے قریب سے نکلرہی تھی۔اس جوڑی کو توڑنے کے لیے پاکستانی کپتان سرفراز نے فاسٹ اسپن غرضیکہ ہر قسم کے اٹیک کا استعمال کر لیا لیکن اس پارٹنر شپ کو اس وقت تک توڑا نہ جا سکا جب تک کہ ٹیم انڈیا ٹرگٹ کے نزدیک نہیں پہنچ گئی ۔ لیکن اس میں بھی کسی بولر کا کوئی کمال نہیں تھا ۔ ہندوستان کی واحد وکٹ شکھر دھون کی شکل میں اس وقت گری جب حسن علی اور شعیب ملک کے اشتراک سے وہ رن آؤٹ ہوئگئے۔ انہوں نے 100گیندوں پر16چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے 114رنز بنائے۔

جبکہ روہت 119گیندوں پر سات چوکوں اور چار چھکوں کے ساتھ111اور انباٹی رائیڈو 18گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ12رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم ہندوستان کی بہترین بولنگ اور عمدہ فیلڈنگ کی بدولت مقررہ50اووروں میں سات وکٹ پر محض237رنز ہی بنا سکی۔ شعیب ملک 90گیندوں پر 78رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ انہوں نے 90گیندوںپر 78رنز بنائے اور چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 107رنز بنائے۔سرفراز نے 66گیندوںپر 44رنز بنائے جس میں ان کے دو چوکے شامل ہیں۔

آصف علی نے ایک چوکے اور دو چھکوں کے ساتھ 21گیندوںپر30رنز بنائے۔فخر زماں نے44بالوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ31رنز بنائے۔ہندوستانی بولروں نے پاکستانی بلے بازوں کا ایسا ناطقہ بند کیے رکھا تھا کہ پاور پلے کے پہلے15اووروں میں پاکستان 58رنز ہی بنا سکا اور ٹاپ آرڈر کی تین وکٹوں سے محروم ہو گیا۔ہندوستان کی طرف سے بومرا، چاہل اور کلدیپ یادو نے دو دو وکٹ لیے۔شکھر دھون کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dhawan rohit bumrah consign pakistan to nine wicket defeat in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment