شکھراور پجارا کی سنچریوں کی بدولت ہندوستان ہمالیائی اسکور کی جانب بڑھتا ہوا

گالے: افتتاحی بلے باز شیکھر دھون اور ون ڈاؤن چتیشور پجارا کی شاندار سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف گالے میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے پہلے ہی روز محض 3وکٹ کے نقصان پر 399رنز بنا لیے۔کھیل کا وقت ختم ہوا تو پجارا144اور اجنکیارہانے39رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ پجارا نے 144کی ناقابل شکست اننگز میں247بالوں کا سامنا کیا اور درجن بھر چوکے لگائے جبکہ رہانے نے 39رنز کے لیے94گیندیں کھیلیں اور صرف ایک چوکا لگایا۔ ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔لیکن اسکور بورڈ پر ابھی27رنز ہی تھے کہ ابھینو مکند 12رنز بنا کر فاسٹ بولر پردیپ کا پہلا شکار بن گئے۔ افتتاحی بلے بازشیکھر دھون اور چتیشور پجارا کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 250رنز کی پارٹنر شپ ہوئی جس نے میچ کے پہلے ہی روز ٹیم انڈیا کو ایک بڑا اسکور بنانے کی راہ پر ڈال دیا۔ 280کے اسکور پر شیکھر دھون فاسٹ بولر پردیپ کی گیند پر اس وقت مڈ آف پر لپک لیے گئے جب وہ ڈبل سنچری سے محض دس رنز دور تھے۔
اگرچہ وہ بہت مایوسی کا اظہا رکرے ہوئے پویلین واپس جا رہے تھے لیکن انہوں نے جس جارحانہ انداز سے بلے بازی کرتے ہوئے 168گیندوں پر اپنی190رنز کی اننگز جس طرح گیند کو میدان کے چاروں حصوں کی سیر کرائی اور فیلڈروں کو اپنی بیٹنگ کی دھن پر رقص کرایا اس سے پورا اسٹیڈیم اس وقت تک کھڑا ہو کر تالیاں بجا کر شاباش دیتا رہا جب تک کہ وہ دریسنگ روم میں داخل نہیں ہو گئے۔دھون کے قہر کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے لنچ سے ٹی ٹائم کے درمیان کےسیشن میں126رنز بنا دیے۔
شیکھر دھون کے آؤٹہونے کے بعد ابھی اسکور میں5رنز کا ہی اضافہ ہو سکا تھا کہ پردیپ نے کپتان وراٹ کوہلی کی شارٹ پچ گیندوں پر کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں ابؤنسر دیا جو ان کے سینے تک اچھل کر آیا ۔اور کوہلی کے بلے کو چھوتے ہوئے وکٹ کیپر کے سر کی اونچائی تک گیا جس نے اسے کیچ میں بدل دیا۔ فیلڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا لیکن ہراتھ اور وکٹ کیپر کو اتنا یقین تھا کہ انہوں نے کیس تھرڈ امپائر کو ریفر کر دیا ۔جس نے کوہلی کو آؤٹ قرار دے کر ہندوستان کو زبردست جھٹکا دیا۔ لیکن ون ڈاؤن بلے باز چتیشور پجارا کو اجنکیا رہانے کی شکل میں ایک مضبوط اور قابل اعتماد ساتھی مل گیا اور ان دونوں نے محتاط انداز سے اننگز کو مزید تباہی سے بچاتے ہوئے ٹیم کو ایک برے اسکور کی جانب گامزن رکھا۔ اسی دوران پجارا نے اپنی سنچری مکمل کر لی۔ انہوں نے 174گیندوں پر 9چوکوں کے ساتھ اپنی سنچری مکمل کی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dhawan pujara power india to 399 for 3 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply