بھونیشور کمار کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے ہندستان نے ٹونٹی ٹونٹی سریز کا آغاز بھی 28رنز کی جیت کے ساتھ کیا

جوہنسبرگ: ہندوستان نے شیکھر دھون کی شاندار ہاف سنچری کے بعد فاسٹ بولر بھونیشور کمار کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے جنوبی افریقہ کو28رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندستان نے تین ٹونٹٹی ٹونٹی سریز میں1-0کی سبقت حاصل کر لی۔ ہندستان نے مقرہ20اووروں میں 5وکٹ پر اگرچہ صرف203رنز بنائے لیکن جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کئی معروف کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس اسکور کو یقینی جیت والے اسکور میں بدل دیا۔ 204کے ہدف کے تعاقب میں بھونیشور کمار نے اپنے پہلے اور اننگز کے دوسرے ہی اوور کی پانچویں گیند پر افتتاحی بلے باز امٹس کو اوراپنے دوسرے اور اننگز کے چوتھے ہی اوور میں خطرناک بلے باز ڈومینی کو پویلین واپس بھیج کر جنوبی افریقہ کی اننگز لڑکھڑادی۔
ابھی ٹیم کا اسکور48ہی تھا کہ پانڈیا نے ایک سلو بال پر ملر کو مڈ آن پر شیکھر دھون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکے جنوبی افریقہ کو شکست کی کچھ اور جانب پہنچا دیا۔اس دوران بحر دین اور ہینڈرکس نے اننگز کو سنبھالنا اور ہدف کی جانب بڑھنا شروع کیا۔ لیکن ابھی یہ دونوں اسکور کو129تک ہی پہنچا سکے تھے کہلیگ اسپنر یجوندر چہل نے بحر دین کو ان کے انفرادی اسکور 39پر جو انہوںنے 27گیندںپر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بنایا تھا ، منیش پانڈے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکے جنوبی افریقہ کوزبردست جھٹکا دیا۔
اس وکٹ کے بعد تو جنوبی افریقہ میچ میںواپس آہی نہیں سکا۔بھونیشور نے اپنے دوسرے اسپیل کا آغاز بھی پہلے ہی اور میں ہندوستان اور فتح کے درمیان سب سے بڑی رکاوٹ بنے افتتاحی بلے باز ہینڈرکس کو وکٹ کیپر دھونی کےپاتھوںکیچ آؤٹ کراکے جنوبی افریقہ کی شکست نوشتہ دیوار ایسی کی کہ پھر کوئی بلے باز اس نوشتہ کو مٹا نہ سکا ۔ اور جنوبی افریقہ کی ٹیم 9وکٹ پرصرف 175رنز ہی بنا سکی۔ بھونیشور پانچ وکٹ لینے کے باعث مین آف دی میچ قرار دیے گئے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ہینڈرکس نے 50گیندوںپر 8چوکوں اور ایک چھکےکے ساتھ70رنز بنائے۔
چہل۔ پانڈیا اور اناکٹ کو ایک ایک وکٹ ملی۔اس سے قبل دھونکی 39گیندوںپر 10چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے72 رنزکی مدد سے ہندستان نے5وکٹ پر203رنز بنائے۔ وراٹ کوہلی نے 20گیندوںپر دو چوکوں اور ایک چھکا لگا رک26اور منیش پانڈے نے 27بالوں پر ایک چھکے کے ساتھ29رنز بنائے۔روہت شرما نے9بالوں پر دو چوکوں اور دو ہی چھکوں کی مدد سے21رنز بنائے۔

Title: dhawan bhuvneshwar give india 1 0 lead | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply