والد کے قتل کے بعدسری لنکائی کرکٹر دھننجے ڈی سلوا نے ویسٹ انڈیزجانے والی ٹیم سے نام واپس لیا

کولمبو: سری لنکا کے اسٹار بلے بازدھننجے ڈی سلوا کے والد رنجن ڈی سلوا کو کولمبو کے جنوب میں رتھ ملانہ میںنامعلوم بندوق برداروں نے جمعرات کی شب ساڑھے آٹھ بجے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

رنجن دیہی والا ماؤنٹ لیوینیا سٹی کونسل کے لیے فروری میں کونسلر منتخب ہوئے تھے۔دھنن جے کو آج جمعہ کو ویسٹ انڈیز کے دورے پر سری لنکا کی ٹیم کے ساتھ روانہ ہونا تھا۔

دھننجے کے والد کو گولی مارے جانے کی خبر سنتے ہی سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جمعرات کی رات کو ہی اس اسپتال میں پہنچ گئے جہاں دھنن جے کے والد کو لے جایا گیا تھا۔اگرچہ اس واردت سے ٹیم کی روانگی تو متاثر نہیں ہوئی لیکن پروگرام میں کچھ تبدیلی کا امکان ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dhananjaya de silva withdraws from west indies tour after father killed by gunman in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment