جنوبی افریقہ نے آسٹریلیاکو 322رنز سے شکست دے کر سریز میں2-1کی سبق حاصل کر لی

کیپ ٹاؤن: فاسٹ بولر مورنے مورکل کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں محض107رنا پر آو¿ٹ کر تیسرا ٹیسٹ میچ322رنز سے جیت لیا۔
اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے چار ٹیسٹ میچوں کی سریز میں 2-1کی سبقت حاصل کر لی۔ 430رنز ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے پہلے وکٹ مکے لئے 57رنز بنا کر اچھی پیش رفت کی لیکن اس کے بلے باز فاسٹ اور اسپن کے ملے جلے اٹیک سے کچھ ایسا بوکھلائے کہ آخری 9بلے باز محض50رنز کا ہی اضافہ کر سکے اور پوری ٹیم107رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
ڈیوڈ وارنر 32اور بین کرافٹ 26رنز بنا کر نمایاں رہے ۔جبکہ اس کے8بلے باز ڈبل فیگر میں پہنچنے سے پہلے ہی پویلین لوٹ گئے۔مشل مارش28گیندوں پر 16رنز بنا کر ڈبل فیگر میں پہنچنے والے تیسرے بلے باز تھے۔ مورکل نے 5اور مہاراج نے 2وکٹ لیے۔ربادا کو ایک وکٹ ملی۔مرنے مورکل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Title: despondent australia crushed in a session | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply