دہلی ہائی کورٹ نے فٹبال فیڈریشن کے صدر کے طور پر پرفل پٹیل کا انتخاب باطل قرار دے دیا

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے یہ کہتے ہوئے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن(اے آئی ایف ایف) کے صدر کے طور پر پرفل پٹیل کے انتخاب کو باطل قرار دے دیا کہ اے آئی ایف ایف کے انتخابات قومی کھیلوں کے´ضابطہ اخلاق کے مطابق نہیں کرائے گئے تھے۔
عدالت نے پانچ ماہ کے اندر دوبارہ انتخابات کرنے کا حکم دیا اور اس دوران سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی کو اے آئی ایف ایف کا نگراں منتظم مقرر کر دیا۔
واضح رہے کہ پرفل پٹیل2009میں پریہ رنجن داس منشی کی جگہ اے آئی ایف ایف کے صدر بنے تھے۔ منشی نے اس وقت کے پانچ نائب صدور میں سے ایک پرفل پٹیل کو فیڈریشن کی صدارت کا چارج دے دیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi hc invalidates praful patels election as aiff president in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply