دیپک چاہر اور رشبھ پنت کی مدد سے ہندوستان نے کلین سوئپ کیا

پرویڈنس(امریکہ):فاسٹ بولر دیپک چاہر کی تباہ کن بولنگ کے بعد کپتان وراٹ کوہلی اور وکٹ کیپر رشبھ پنت کی ہاف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بھی جیت کر ٹی ٹونٹی کی موجودہ عالمی چمپین ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سریز 3-0سے جیت لی۔کپتان وراٹ کوہلی نے ٹا سجیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پھر ویسٹ انڈیز کے دیے گئے147کے ہدف کو خود اپنی اور رشبھ پنت کی ہاف سنچری کی مدد سے صرف تین وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

اس میچ میں روہت شرما کو آرام دے کر لوکیش راہل کو شکھر دھون کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔لیکن ابھی10رنز ہی بنے تھے کہ شکھر دھون فاسٹ بولر تھامس کا شکار بن گئے ۔27اسکور پر راہل 20رنز بنا کر ایلن کی گیند پر وکٹ کیپر پورن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ رال نے18گیندیں کھیلیں اور2چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

لیکن وراٹ کوہلی اور پنت نے تیسرے وکٹ کے لیے 106رنز کی پارٹنر شپ کر کے ٹیم کو ہدف کے اتنا قریب لے گئے کہ کوہلی کے آؤٹ ہوجانے کے بعد پنت اور منیش پانڈے کو ہدف تک پہنچنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی اور ان دونوں نے جیت کے لیے مطلوبہ 14رنز بھی محض 10گیندوں پر پورے کر لیے۔کوہلی نے 45گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے59رنز بنائے جبکہ پنت 42گیندوں پر 4چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے65رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے مقررہ20اووروں میں6وکٹ پر 146رنز بنائے جس میں پولارڈ 45گیندوں پر ایک چوکے اور چھ چھکوں کے ساتھ58رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ریکارڈو پاویل 20گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے32رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔

کپتان برتھ ویٹ اور افتتاحی بلے باز ایون لوئس نے دس دس رنز بنائے۔دیپک چاہر نے تین اووروں میں صرف4رنز دے کر 3وکٹ لیے کبکہ سینی کو دو اور راہل چاہر کو ایک وکٹ ملی۔دیپک چاہر کو مین آف دی میچ اور کرونال پانڈیا کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deepak chahar rishabh pant sparkle as india complete sweep in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.