ڈیبو ٹیسٹ میں اعجاز کا کمال، نیو زی لینڈ کو4 رنز سے جتایا

ابو ظبی : نیوزی لینڈ کی طرف سے کھیلنے والے پہلے مسلمان کھلاڑی اعجاز یونس پٹیل کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز میچ میں 4رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سریز میں1-0کی برتری حاصل کر لی۔

176رنز کے تعاقب میں اگرچہ پاکستان کا دوسری اننگز کا آغاز بڑا اطمینان بخش رہا اور اس نے محض 3وکٹ کے نقصان پر 130رنز بنا کر جیت یقینی بنا دی تھی لیکن لنچ سے عین قبل اسد شفیق45رنز بنا کر فاسٹ باؤلر ویگنر نے باؤنسروں کی بوچھار کے بعد ایک آؤٹ سوئنگر کی جس پر اسد شفیق لائن میں آئے بغیر کھیلنے کی غلطی کر بیٹھے اور وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

لنچ کے بعد جب کھیل شروع ہوا تو پاکستان ہدف سے محض46رنز دور تھا اور اس کے چھ وکٹ محفوظ تھے۔ کپتان ولیمسن ان چھ وکٹیں لینے اور46رنز کو پاکستان کے لیے ناقابل رسائی بنانے کے لیے بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز کو گیند تھمائی۔اعجاز نے بھی پہلے اسپیل کی طرح دوسرے اسپیل میں بھی اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا اور دوسرے اسپیل کے محض9.3اوروں میں آخری چھ بلے بازوں میں سے چار کو پویلین کی راہ دکھا کر پاکستان کو ایک ناقابل یقین شکست سے دوچار کر کے پورے اسٹیڈیم میں سناٹا طاری کر دیا۔

پٹیل نے ٹیسٹ ڈیبو میں ہی 5وکٹ لے کر قابل ذکر کارنامہ انجام دیا۔ حالانکہ جس کھلاڑی کو اعجاز پٹیل نے آؤٹ کر کے پاکستان پر نیوزی لینڈکی جیت کی مہر ثبت کی وہ تجربہ کار بلے باز اظہر علی تھے جو65رنز بنا کر کھیل رہے تھے ۔اعجاز کی ایل بی ڈبلیو اپیل کو امپائر نے تسلیم کر لیا لیکن اظہر نے ریویو مانگا جس سے صاف ہوگیا کہ گیند پیڈ پر نہ لگتی تو آف اسٹمپ سے ٹکراتی۔

اعجاز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان کی طر ف سے اظہر علی 136گیندوں پر 5چوکوں کی مدد سے65رنز بنا کر نمایاں رہے۔جبکہ اسد شفیق نے81گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ45اور امام الحق نے 33گیندوں پر 4چوکوں کی مدد سے 27رنز بنائے۔نیوززی لینڈ کی طرف سے اس قدر عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا کہ 6بلے باز ڈبل فیگر میں پہنچ ہی نہیں سکے۔نیوزی لینڈکی طرف سے اعجاز نے پانچ وکٹ لیے اور ویگرنر اور سوڈھی نے دو دو وکٹ لیے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Debutant ajaz patel scripts stunning four run win for new zealand in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment