ایشیا کپ کے لیے کوہلی کو آرام دینے اور منیش اور خلیل کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ قابل تعریف:ڈین جونز

نئی دہلی: آسٹریلیا کے سابق بلے باز ڈین جونز نے 15ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے نوجوان بلے باز منیش پانڈے اور فاسٹ بولر خلیل احمد کو ٹیم میں شامل کرنے اور کپتان وراٹ کوہلی کو آرام دینے کے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول پورڈ کے فیصلہ کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان یک نفری ٹیم نہیں ہے ۔ کوئی کوہلی کی جگہ نہیں لے سکتالیکن میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ پانڈے، انباٹی رائیڈو اور ان لڑکوں کے لیے یہ سنہری موقع ہے اور ایم ایس دھونی کو تو نظر انداز کیا ہی نہیں جا سکتا۔

جونز نے مزید کہا کہ ایشیا کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا کپتان بن کر روہت شرما بہت مسرور اور پر جوش ہیں۔اور ایشیا کپ بلا شبہ کچھ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی جگہ پکی کرنے کی بنیاد فراہم کرے گا۔

واضح ہو کہ سلیکٹروں نے ٹیم کے جن کھلاڑیوںکے ناموں کا اعلان کیا ہے اس میںتین اسپنرز یجوندر چاہل،کلدیپ یادو اور اکشر پٹیل ،فاسٹ بولرز جدپریت بومرہ، بھونیشور کمار ،خلیل احمد اور شردل ٹھاکرہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dean jones welcomes bccis decision to rest virat kohli in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply