کہنی کی تکلیف کے باعث ڈی ویلیئرس آئر لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے ون ڈے کپتان اے بی ڈی ویلیئرس کہنی کی چوٹ کی وجہ سے آئر لینڈ کے خلاف 25 ستمبر کو ہونے والے واحد میچ سے ہٹ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے اور اسی کی وجہ سے ڈی ویلئرس نے آئرلینڈ کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی ویلیئرس کی غیر موجودگی میں فاف ڈو پلیسس ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی نے کہا کہڈی ویلئرس کی چوٹ اب بہتر ہے لیکن انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیم میں شامل کئے جانے کے بارے میں فیصلہ 30 ستمبر کو ہونے والے ان کے فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہی ہوگا۔ انہیں اب بھی ہاتھ ہلانے پر درد محسوس ہو رہاہے جس کی وجہ سے انہیں ابھی کچھ دن اور آرام کی ضرورت ہو گی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف مقابلے کے لیے ٹیم میں تین نئے چہروں کو شامل کیا ہے۔ٹیم میں تمبا باؤما، ڈیون پرٹوریئس اور اینڈل فیلوکوایو کو شامل کیا گیا ہے۔تمباباؤما کو ہاشم آملہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو کوئنٹن ڈی کاک کی جگہ اننگز کا آغاز کریں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: De villiers injury trouble not over in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply