جنوبی افریقی بلے بازڈی کاک زخمی، آئی پی ایل کھیلنا مشکوک

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک کی انگلی میں چوٹ لگ گئی تھی جس کے باعث ان کا 25 مارچ سے شروع ہو نے والا آخری ٹیسٹ اور اپریل میں کھیلے جانے والے انڈین پریمیئر لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں کھیلنا مشکوک سمجھا جا رہا ہے۔ ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی نے بتایا کہ کاک کی انگلی میں فریکچر تو نہیں ہے لیکن اس چوٹ کی وجہ سے وہ ہندوستان میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا “ہمیں اس بات کا امکان نظر آرہا ہے کہ کاک آئی پی ایل میں نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ انہیں چار سے چھ ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو گذشتہ ہفتے دوسرے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔کاک نے اس میچ میں ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے 91 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی اور تیمبا باووما کے ساتھ 160 رن کی اہم شراکت کی تھی لیکن اس دوران وہ اپنی انگلی میں چوٹ لگا بیٹھے جس کے بعد انہیں اسپتال میں اسکین کرانا پڑا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: De kock in doubt for third test may miss entire ipl in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply