جنوبی افریقہ نے انگلستان کو ہرایا، آملہ اور ڈی کوک کی سنچری

جنوبی افریقہ نے افتتاحی بلے بازوں ڈی کوک اور ہاشم آملہ کی شاندار سنچری اور ان دونوں کے درمیان پہلے وکٹ کے لیے 239رنزکی پارٹنر شپ کی بدولت انگلستان کو سات وکٹ سے شکست دے کر پانچ ون ڈے میچوں کی سریز میں اپنے امکانات برقرار رکھے۔319کے ٹارگٹ کے تعاقب میںڈی کوک اورہاشم آملہ نے صرف خراب گیندوں پر ہی لمبے شاٹ کھیل کر باو¿نڈری لگانے کی حکمت عملی بنائی ۔اور اس پر پوری طرح سے عمل کرتے ہوئے پہلے ڈی کوک نے اپنی ہاف سنچری سات چوکوں اور ایک چھکے سے پوری کی اور اس کے بعدان دونوں نے چھکے چوکون کے ساتھ اکے دکے بھی بٹورنے شروع کر دیے۔اس جوڑی کو توڑنے کے لیے کپتان مورگن نے پہلے 15اووروں میں ہی اپنے فاسٹ و اسپن سارے ہتھیار استعمال کر ڈالے لیکن ان دونوں نے بھی اپنی وکٹ نہ گرنے دینے کا تہیہ کر رکھا تھا۔ آخر کار مورگن کی مراد بر آئی اور لیگ اسپنر عادل رشید بتدریج خطرناک شکل اختیا رکرتے جارہے ڈی کوک سے ٹیم کو چھٹکارہ دلانے میں کامیاب ہو گئے ۔لیکن اس وقت تک ڈی کوک نہ صرف اپنی سنچری مکمل کر چکے تھے بلکہ آملہ کے ساتھ مل کر ٹیم کے باقی بلے بازوں کے ایک مضبوط پلیٹ فارم بھی تیار کر چکے تھے۔ 249کے اسکور پر جب ویزبھی صرف7رنز بنا کر معین علی کا شکار بنے تو ایسا لگا کہ شاید انگلستان یہیں سریز جیت جائے گا۔ لیکن آو¿ ٹ آف فارم ڈو پلیسس نے افتتاحی بلے بازوں کے ذریعہ ڈالی گئی مضبوط بنیاد کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہاشم آملہ کا ہر طرح ساتھ دیا اور اسکور 311 ٹیم کو ہدف کے نہایت قریب پہنچا دیا۔لیکن311کے اسکور پر ہاشم آملہ 130گیندوں پر 13چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 127رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ڈو پلیسس 29گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 135رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔ڈی کوک نے 117گیندوں پر 16چوکوں اور چار چھکوں کے ساتھ 135رنز بنائے۔اس سے قبل روٹ نے 125رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ اسٹوکس کے ساتھ پانچویںوکٹ کے لیے 82رنز کی پارٹنر شپ کر کے انگلستان کو 318کا اسکو ر دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔روٹ نے113گیندوں پر 10چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے125اور اسٹوکس نے 37بالوں پر پنچ چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ 53رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ایبٹ اور ربادا دو وکٹ اور مورکل اور ویز نے ایک وکٹ لی۔ڈی کوک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: De kock and amla power sa to record run chase in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply