جنوبی افریقہ کی بنگلہ دیش پر 10وکٹ سے جیت میںہاشم آملہ اور ڈی کوک کی سنچریاں

کمبرلی: افتتاحی بلے بازوںکیونٹن ڈی کاک اور ہاشم آملہ کی شاندار سنچریوں کی بدولت پر جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو پہلے ون ڈے میچ میں 10 وکٹ سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 سے برتری حاصل کرلی۔اتوار کو کھیلے گئے اس میچ کو یکطرفہ بناتے ہوئے جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو مقررہ50اووروں میں278پر روک کر مطلوبہ ہدف 43.5اووروں میں ہی پورا کر لیا۔
خود کو ون ڈے میچز میں دنیا کی بہترین افتتاحی جوڑی کے طور پر منوانے والے ہاشم اور ڈی کوک نے 279رنزکاٹارگٹ کسی نقصان کے بغیر پورا کر کے جنوبی افریقہ کو ون ڈے میچز میں اب تک کی پہلی سب سے بڑی جیت سے ہمکنار کیا۔
ڈی کوک نے 145گیندوں پر 21چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے168اور ہاشم نے 112گیندوں پر 8چوکوں کے ساتھ110رنز بنائے۔ دونوں ہی بلے باز غیر مفتوح رہے۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے نے مشفق الرحیم کے ناٹ آؤٹ 110 کی بدولت 50 اووروں میں سات وکٹ پر 278 رنز بنائے۔ مشفق رحیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ کیگیسو ربادا نے 43 رن پر چار وکٹ لئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: De kock amla tons power sa to record breaking win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply