پاکستان کو چوتھے ون ڈے میچ میں بھی ہرا کر نیوزی لینڈ کی کلین سوئپ کی جانب پیش رفت

ہملٹن : لوور آرڈر بلے باز کولن ڈئی گرانڈہوم کی 74رنز کی طوفانی اننگز اور دو دیگر ساتھی بلے بازوںکی ہاف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ون ڈے میچ میں 5وکٹ سے شکست دے کر اس کے خلاف5ون ڈے میچوں کی سریز میں کلین سوئپ کی امیدیں برقرار رکھیں۔263کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف154رنز پر نیوزی لینڈ کی نصف ٹیم کو آؤٹ کر کے پاکستان کی جیت کی امیدیں جگا دی تھیں ۔
اور ایسا لگ رہا تھا کہ سریز میں پہلا میچ جیت کر وہ کلین سوئپ کے خدشہ سے بچ جائے گی لیکن 6اور7نمبر کے بلے بازوں نکولس اور گرینڈ ہوم نے چھٹے وکٹ کے لیے 109رنز کی غیر مفتوح پارٹنر شپ کر کے پاکستان کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ نکولس نے 70گیندوں پر 3چوکوں کی مدد سے52اور گرینڈ ہوم نے 40گیندوں پر سات چوکوں اور پانچ چھکوں کے ساتھ74رنز بنا ئے۔مونرو42گیندوں پر 8چوکوںاور دو چھکوں کی مدد سے 56رنز بنا کر کیوی ٹیم کی جانب سے ہاف سنچری بنانے والے تیسرے بلے باز تھے۔
پاکستان کی طرف سے شاداب خان 3وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔جبکہ حارث سہیل اور رومان رئیس کو ایک ایک وکٹ ملی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے افتتاحی بلے باز فخر زماں، حارث سہیل، محمد حفیظ اور کپتان سرفراز احمد کی ہاف سنچریوں کی مدد سے مقررہ 50اووروں میں 8اووروں میں 262رنز بنائے۔
حارث نے 74گیندوں پر 4چوکوں اور ایک چھکے کی مد د سے 50، فخر زماں نے 75گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 54، سرفراز احمد نے 46گیندوں پر 3چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے51اور محمد حفیظ نے 80گیندوں پر 5چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے81رنز بنائے۔ کولن ڈئی گرانڈہوم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: De grandhomme and munro overcome pakistans fight in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply