ملان کی شاندار سنچری اور مورگن کی جارحانہ اننگزکی بدولت انگلستان نے نیو زی لینڈ کو76رنز سے ہرایا

نیپیئر: افتتاحی بلے باز ڈیوڈ ملان کی طوفانی سنچری اور کپتان ایوان مورگن کی 9رنز کم سنچری کی جارحانہ اننگز نیز تیسرے وکٹ کے لیے ان دونوں کی رفاقت میں بنے 182رنزکے بعد لیگ اسپنر میٹ پارکنسن کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے انگلستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ٹین ٹونٹی میچ میں76رنز سے شکست دے کر5ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز میں2-2کی برابری کر لی۔

20اووروں میں242رنز کے بھاری بوجھ کو اتارنے میں کوٹے کے نصف اوور مکمل ہونے سے پہلے ہی نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین سدھار چکی تھی۔10ویں اوور کی چوتھی گیند پر 89مجموعے پر روز ٹیلر کے بھی آؤٹ ہوجانے کے بعد اگرچہ کپتان ٹیم ساؤدی نے مائیکل سینٹنر کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے اور ہدف تک پہنچنے کی کوشش جاری رکھی لیکن انگلستا ن کے بولروں نے باقی ماندہ میزبا ن بلے بازوں کو بھی چین نہیں لینے دیا اور باقی چار کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھا کر کیوی ٹیم کا16.5اووروں میں ہی165رنز پر بوریا بسترا باندھ دیا۔ساؤدی 15گیندوں پر 2چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 39رنز بنا کر نمایان رہے۔

افتتاحی بلے بازوں کولن مونر نے 21گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے30اور مارک گپتل نے 14بالوں پر ایک چوکے اور تین چھکے کے ساتھ 27رنز بنائے۔ پارکنسن کا انگلستان کے فاسٹ بولروں کورین برادرز اورجارڈن نے بھی ایسا ساتھ دیا کہ میزبان کے6بلے باز ڈبل فیگر تک میں نہیں پہنچ سکے۔اس سے قبل کیوی کپتان کی جانب سے پہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کیے جانے پر اگرچہ انگلستان کو بہت جلد دو زبردست جھٹکے اس وقت لگے جب 8ویں اوور کی دوسری گیند پر دوسرے اوپنر ٹام بینٹن بھی آؤٹ ہو گئے اور ایسا محسو س ہونے لگا کہ شاید انگلستان مقررہ 20اووروں میں ایک معمولی اسکور تک ہی محدود رہ جائے گا۔

کیونکہ جارحانہ انداز میں بلے باز ی کی زبردست مہارت رکھنے والے جانی بیرسٹو پہلے ہی محض8رنز بنا کر آوٹ ہو چکے تھے۔ لیکن ڈیوڈ ملان کو مورگن کی شکل میں ایسا ساتھی ملا کہ دونوں نے پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اورمحض74گیندوں کی پارٹنر شپ میں 16چوکوں اور13چھکوں کی مدد سے182رنز کا اضافہ کر کے انگلستان کو 242کا ہمالیائی اسکور دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ملان نے 51گیندوں پر 103اور مورگن نے 41گیندوں پر91رنز بنائے۔ملان نے 9چوکے اور6چھکے اور مورگن نے 7چوکے اور7چھکے لگائے۔ملان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dawid malans unbeaten 103 leads england to crushing series levelling win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.