ڈیوس کپ ایشیا نا زون گروپ مقابلے میں ہندستان کی کوریا پر 2۔0 کی برتری

چنڈی گڑھ:نوجوان کھلاڑی رام کمار رامناتھن اور تجربہ کار ساکیت منینی نے یہاں جمعہ کو اپنے سنگلز مقابلے جیت کر ہندستان کو جنوبی کوریا کے خلاف ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ایک مقابلے میں 2۔0 کی برتری دلا دی۔
ہندستان اور کوریا کے درمیان گراس کورٹ پر کھیلے جا رہے اس میچ کے پہلے سنگل میچ میں 21 سالہ رام کمار نے توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوریا کے سیوگ چانگ ہانگ دو گھنٹے 36 منٹ کی جدوجہد میں ہرا دیا تھا۔ دوسرے سنگلز میچ میں ساکیت منینی نے کوریا ئی کھلاڑی یونگ قو لم کے خلاف 6۔1، 3۔6 ،6۔4 کی برتری حاصل کر لی تھی لیکن اس کے بعد چوتھے سیٹ میں وہ بھی پٹھے کھنچ جانے کے باعث کورٹ پر گر پڑے۔
ڈاکٹر نے ان کا علاج کیا اور ہندستانی ٹیم نے کھیل چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا۔یہ سیٹ 6۔3 کے اسکور سے کوریا کے حصے میں چلا گیا۔ ساکیت نے چوٹ کے لئے ٹائم آؤٹ لیا اور فیصلہ کن سیٹ میں انہوں نے اپنی بڑی سروس کا فائدہ لے کر 5۔2 کی برتری حاصل کرلی۔اس سیٹ میں ان کا کوریائی حریف پریشان دکھائی دیا اور لم نے 2۔5 سے پیچھے رہنے کے بعد سیٹ اور میچ چھوڑ دیا۔ہندستان نے اس طرح مقابلے میں 2۔0 کی برتری حاصل کرلی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Davis cup ramkumar ramanathan saketh myneni put india 2 0 up vs south korea in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply