ڈیوڈ وارنر 100ویں ون ڈے میچ میں سنچری بنانے والے8ویں بلے باز

بنگلور: (یواین آئی)آسٹریلیا کے جارح بلے باز ڈیوڈ وارنر ایک روزہ کرکٹ میں اپنے100ویں میچ میں سنچری بنانے والے دنیا کے آٹھویں اور آسٹریلیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ 30سالہ وارنر نےہندوستان کے خلاف جمعرات کو یہاں چوتھے ون ڈے میں 119 گیندوں میں12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے124رن کی شاندار اننگز کھیلی جو ان کے کیرئیر کی14 ویں سنچری تھی ۔ ٓ
آسٹریلیائی بلے باز سے پہلے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے گارڈن گرینج، کرس گیل اور رام نریش سرون، نیوزی لینڈ کے کرس کیرنس، پاکستان کے محمدیوسف ، سری لنکا کے کمارسنگاکارا اور انگلینڈ کے مارکس ٹریسکوتھک کو حاصل تھا۔ وارنر سے پہلے یہ کارنامہ انجام دینے والے آخری بلے باز سرون تھے جنہوں نے مئی2006 میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ ان آٹھ بلے بازوں میں تین کیرنس ، سرون اور وارنر کے ساتھ یہ دلچسپ بات ہے کہ انہوں نے ہندوستان کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: David warner joins elite list with rare achievement in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply