ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے نواز شریف کو سالگرہ کی مبارک باددی

کنگسٹن:(یو این آئی)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ڈیرن سیمی نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو اپنے ویڈیو پیغام میں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے فیس بک پر جاری ایک ویڈیو میں ڈیرن سیمی نے دسمبر کے مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کو سالگرہ کی مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔ 20 دسمبر کو اپنی سالگرہ منانے والے سیمی نے25دسمبر کو پیدا ہونے والے میاں محمد نواز شریف کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ دسمبر بوائز ہمیشہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔
ڈیرن سیمی کو پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی جگہ پشاور زلمی کا کپتان مقرر کیا ہے اور پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں وہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ڈیرن سیمی کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دومرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تاہم انھیں بورڈ سے اختلافات کے باعث ٹیم سے باہر کردیا گیا اور ان کی جگہ کارلوس بریتھویٹ کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Darren sammy wishes mian nawaz sharif in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply