ریشب اور سیمسن کے طوفان میں گجرات بہہ گیا ،دہلی کے پلے آف کھیلنے کے امکانات برقرار

نئی دہلی: نوجوان بلے بازوں رشبھ پنت اور سنجو سیمسن کی طوفانی رفتار سے بنائی گئی نصف سنچریوں کی مدد سے دہلی ڈیر ڈیولس نے اپنی بیٹنگ پاور کازبردست مظاہرہ کرتے ہوئے گجرات لوائنز کو یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں جمعرات کو سات وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل 10 سے باہر کر دیا اور پلے آف کھیلنے کی اپنی توقعات کو برقرار رکھا ۔اگرچہ دہلی کو گجرات کے سات وکٹ کے نقصان پر بنے208 رنز کے ہمالیائی اسکور کا تعاقب کرنا تھا لیکن پنت اور سیمسن نے کوٹلہ میدان میں چھکے چوکوں کی ایسی بارش کی کہ ڈیر ڈیولس نے محض17.3اوورز میں ہی اس ہمالیائی اسکور کوسر کرلیا ۔ دونوں نے دوسرے وکٹ کے لئے صرف 63 گیندوں میں 143 رن کی ایسی دھماکہ خیز شراکت کی کہ وہ میچ وننگ ثابت ہوئی۔اس سے قبل کپتان سریش رینا (77) اور وکٹ کیپر دنیش کارتک (65) کی طوفانی نصف سنچریوں اور ان کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے 133 رن کی زبردست شراکت سےگجرات لوائنز نے دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف آئی پی ایل 10 کے مقابلے میں جمعرات کو سات وکٹ پر 208 رن کا مضبوط اسکور بنا یا تھا۔ فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر اس میچ میں رینا دو بار آؤٹ ہونے سے بال بال بچے اور ان موقعوں کو رینا نے غنیمت جانتے ہوئے خوب فائدہ اٹھایا اور 43 گیندوں پر پانچ چوکے اور چار چھکے لگاکر 77 رن بنا ڈالے۔ وکٹ کیپر کارتک نے بھی اپنے کپتان کے ساتھ بہترین تعاون کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 65 رنز میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔
دونوں نے تیسرے وکٹ کے لئے 12 اوور میں 133 رنز کی شاندار شراکت کی۔ دہلی کے فیلڈروں نے دائیں ہاتھ کے بلے باز ریناکے دوسرے اوور اور ساتویں اوور میں کیچ ڈراپ کر دیے۔ پہلی بار آئی ربادا کی گیند پر شریس ایئر نے جس وقت رینا کا کیچ چھوڑا تو اس وقت ان کا انفرادی اسکور دواور ٹیم کا 12 رنز تھا۔ رینا کا دوسری بار کیچ محمد شامی کی گیند پر سیموئلز نے چھوڑا۔ اس وقت رینا کا اسکور 40 رن اور گجرات کا اسکور 59 رن تھا۔ گجرات کے کپتان نے اس لائف کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو دوسرے اوور میں دو وکٹ پر 10 رن کی نازک صورت حال سے بچایا۔ ڈیون اسمتھ 9 رن بنا کر دوسرے اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ برینڈن میک کولم اگلی گیند پر اپنی غفلت کی وجہ سے شہباز ندیم کے ڈائرکٹ تھرو پر رن آو¿ؤ کو بہت لطف اندوز کیا۔ رینا نے اپنے 50 رن 32 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے پورے کئے۔ کارتک کے 50 رنز 28 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنے۔ گجرات نے چھ اوور کے پاورپلے میں 58 رن جوڑے جبکہ اسکے 100 رنز 10.2 اووروں میں پورے ہوئے. اننگز کے 10 اوور تک گجرات کا اسکور 93 رنز تک پہنچ چکا تھا۔ رائنا نے سمیع پر ایک چھکا اور سیموئلز پر دو چھکے لگائے. کارتک نے لیگ اسپنر امت مشرا پر ایک چھکا، ندیم پر دو چھکے، کوری اینڈرسن پر ایک چھکا اور سمیع پر ایک چھکا مارا۔ رینا آتشیں اننگ کھیلنے کے بعد اسی انداز میں رن آؤٹ ہوئے جس انداز میں میک کولم ہوئے۔ربادا نے رینا کو رن آؤٹ کیا۔ رینا کےرن آؤٹ ہونے کے اگلے ہی اوور میں کارتک نے کمنزکی گیند پر کوری اینڈرسن کو کیچ تھما دیا جو انہوں نے گیند کی ہی طرح ہوا میں تیرتے ہوئے لپکا۔

Title: daredevils mow down 209 | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply