میچ فکسنگ کے جرم میں میکسیکو کے ٹینس کھلاڑی پر چھ ماہ کی پابندی،5ہزار ڈالر جرمانہ

لندن: ٹینس انٹیگریٹی یونٹ (ٹی آئی یو) نے ایک ٹورنامنٹ کے دوران میچ فکسنگ کے معاملے میں قصوروار پائے جانے پر میکسیکو کے مرد ٹینس کھلاڑی ڈینیل گارزا پر چھ ماہ کی پابندی اور پانچ ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
ٹی آئییو کی بدعنوانی نگرانی گروپ نے کہا کہ 31 سالہ ڈینیل کو گزشتہ سال مارچ میں کیلی فورنیا کےکلاباسس میں آئی ٹی ایف فیوچر ٹورنامنٹ میں ایک میچ کو فکس کرنے کا قصوروار پایا گیا۔ گروپ نے کہا کہ گذشتہ ماہ میامی میں کیس کی تفتیش مکمل ہوئی اور اب ٹی آئی یو نے تحقیقات کی بنیادپر میکسیکو کے کھلاڑی کو میچ فکسنگ کا قصوروار پاتے ہوئے ان پر چھ ماہ کی پابندی اور پانچ ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
ٹی آئی یونے ایک بیان میں کہا کہ ڈینیل پر لگائی گئی پابندی فوری طور پر نافذ ہوتی ہے ۔ ڈینیل 2012 میں اپنے کیریئر کی ٹاپ 294 درجہ بندی پر پہنچے تھے اور اس وقت وہ سنگلز رینکنگ میں 1065 ویں نمبر پر ہیں۔ وہ ڈیوس کپ میں اپنے ملک کے لئے بھی کھیل چکے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Daniel garza banned for 6 months after being found guilty of match fixing in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply