سریش کلماڈی نے ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کا تا حیات صدر بننے کی پیشکش مسترد کر دی

نئی دہلی:مرکزی وزارت کھیل نے ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے ) کو داغدار منتظمین سریش کلماڈی اور ابھے چوٹالہ کو آئی او اے کا تاحیات صدر مقرر کرنے پر بدھ کو وجہ بتاو نوٹس جاری کر دیا جبکہ کلماڈی نے اس عہدے کی پیشکش کو مسترد کردیا۔ کلماڈی نے آئی او اے کے صدر این رام چندرن کو لکھے ایک خط میں کہا “میں آئی او اے کا تاحیات صدر کا عہدے پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا ہے کہ اس وقت مجھے یہ اعزاز قبول کرنا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ میرا نام دولت مشترکہ کھیلوں میں مالی بدعنوانی کے الزامات سے پاک ہو جائے گا اور اس سے پہلے میں اس اعزاز کو قبول نہیں کروں گا“۔
آئی او اے کے اس فیصلے سے ہندوستان کی کھیل کی دنیا میں ہلچل پیدا ہونے کے بعد وزارت کھیل نے آئی او اے کو وجہ بتاو نوٹس جاری کرنے اور ملک کی چوٹی کی کھیل تنظیم کے ساتھ تعلق توڑنے کا انتباہ دینے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ مرکزی وزیر کھیل وجے گوئل نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا تھاجب تک کلماڈی اور چوٹالہ دونوں کو ہٹایا نہیں جاتا ہے تب تک آئی او اے کے ساتھ کسی معاملہ پر کوئی بات نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ان دونوں سے کوئی تعلق رکھا جائے گا۔وزیر کھیل نے کہا کہ آئی اواے کے اس فیصلے سے ہم حیرت زدہ ہیں۔ آخر آئی او اے نے دونوں داغدار منتظمین کوتاحیات صدر بنانے کا فیصلہ کس طرح کیا۔دونوں کے اوپر بدعنوانی کے سنگین الزامات ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cwg tainted suresh kalmadi rejects ioas life president post in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply