کروشیا انگلستان کو2-1سے ہر اکرورلڈ کپ کے فائنل میں داخل

ماسکو: روس کے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر کے ورلڈ کپ فٹبال 2018کے سیمی فائنل میں داخل ہونے والے کروشیا نے ایک سخت مقابلہ کے بعد انگلستان کو ایک کے مقابلہ دو گول سے شکست دے کر فائنل میں شاہانہ طور سے داخلہ حاصل کر لیا۔جہاں اس کا مقابلہ سابق چمپین فرانس سے اتوار کے روز ہوگا۔

لوژنیکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس دوسرے سیمی فائنلمیں اگرچہ انگلستان نے پانچویں منٹ میں ہی اس وقت 1-0کی برتری حاصل کر لی تھی جب رائٹ بیک کیران ٹریپئیر نے فری کک پر شاندار گول کیا ۔ اس گول کے ساتھ ہی جہاں انگلستان کی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں جاگیں وہیں ٹریپئیر کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلستان کی طرف سے گول کرنے والے تیسرے کھلاڑی ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہو گیا ۔ان سے پہلے بابی چارلتن اور گیری لائنیکر بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں گول کرچکے ہیں۔

انگلستان کی یہ سبقت پہلا ہاف ختم ہونے تک رہی۔ دوسرے ہاف میں کروشیا نے اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آخرکار68ویں منٹ میں اس وقت گول ادا کر کے1-1کی برابری کر لی جب آئیون پیری سیک نے بڑے نپے تلے کراس پر انگلستان کے رائٹ بیک کائیل واکر کو چکمہ دے کر گیند گول پوسٹ میں پہنچا دی۔ اس گول کے ساتھ ہی اگر پیری سیک 32ملکوں کے اس ٹورنامنٹ میں سب سے کم آبادی والے ملک کروشیاکورواں ورلڈ کپ میں لگاتار تیسری بار میچ کو ایکسٹرا ٹائم میں لے گئے وہیں اور ایکسٹرا ٹائم کے دوسرے ہاف کے 15ویں منٹ میںمانڈزوکیکس نے بہت خوبصورت گول کر کے کروشیا کو پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔

مانڈزوکیکس کا یہ گول قابل دید تھا۔ انہوں نے مڈ فیلڈ سے نلے نپے تلے پاس پر بڑی خوبصورتی سے دفاعی دیوار کو پسپا کرتے ہوئے گیند گول پوسٹ میں پہنچا دی۔ کروشیا 1998 میں فرانس کے بعد سیمی فائنل میں ایک گول سے پیچھے ہوجانے کے باوجود فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے۔ جبکہ انگلستان1990میں اٹلی کے بعد ایسا پہلا ملک ہے جو میچ میں سبقت حاصل کرنے کے باوجود سیمی فائنل ہار گیا۔

بھلے ہی یہ میچ کروشیا جیت گیا ہو لیکن اس شکست کا ذمہ دار خود انگلستان ہی ہے جس کے اسٹرائیکر کین ایک یقینی گول کرنے سے چوک گئے ۔ فل ٹائم کے آخر لمحات میں بھی کین اس وقت گول کرنے سے چوک گئے جب انہیں ڈی کے اندر کراس ملا اور وہ گول پست کے عین قریب سے اسے ہیڈر نہ کر سکے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Croatians reach first world cup final in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply